دہلی: دہلی میں آر ایس ایس کے سینئر لیڈر اندریش کمار RSS Senior leader Indresh Kumar نے میڈیا سے عیسائیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ امتیازی سلوک، مذہبی تعصب اور تبدیلی مذہب کو چھوڑ کر ایک دوسرے کے ساتھ جڑ جائیں اور ملک کی ترقی کے لیے آگے آئیں۔
سنگھ رہنما نے کہا کہ کسی بھی مذہب کو کسی دوسرے مذہب پر حملہ نہیں کرنا چاہئے، بلکہ ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا چاہئے اور مسئلہ کا حل تلاش کرنا چاہئے۔
وہیں مرکزی وزیر آر کے سنگھ اور اندور کے ایم پی شنکر لالوانی، دہلی کے رکن پارلیمنٹ رمیش ودھوری ملک اور بیرون ملک سے کئی شخصیات اس تقریب میں موجود تھے۔
مرکزی وزیر آر کے سنگھ نے کہا کہ میری بہت اچھی یادیں کرسمس سے وابستہ ہیں۔ میں نے کانونٹ اسکول میں تعلیم حاصل کی اور سینٹ اسٹیفن سے کالج مکمل کیا۔ کرسمس امن کا پیغام دیتا ہے اور اسے مزید مضبوط کرنے کا وقت ہے۔ ہر مذہب، سماج کے لوگوں کا احترام کرنا ہوگا۔ سب کا احترام کیا جانا چاہیے۔ ہندوستان دنیا کا واحد ملک ہے جو ہر مذہب اور معاشرے کو اپنے اندر سمیٹتا ہے۔