ETV Bharat / state

World No Tobacco Day: تمباکو نوشی کی روک تھام کا عالمی دن - No Tobacco Day in World

ڈبلیو ایچ او کے رکن ممالک نے 1987 میں تمباکو نوشی کا عالمی دن منایا تاکہ تمباکو کی وبا اور اس کی وجہ سے ہونے والی اموات اور بیماری کی طرف عالمی توجہ مبذول کرائی جا سکے۔ اس دن کا مقصد تمباکو کے استعمال کے وسیع پیمانے پر پھیلاؤ اور صحت کے منفی اثرات کی طرف توجہ مبذول کرانا ہے، جو اس وقت دنیا بھر میں ہر سال 80 لاکھ سے زیادہ اموات کا باعث بنتے ہیں۔

World No Tobacco Day
World No Tobacco Day
author img

By

Published : May 31, 2023, 1:20 PM IST

Updated : May 31, 2023, 2:41 PM IST

31 مئی کو ہر سال دنیا بھر میں تمباکو نوشی کی روک تھام کے لیے عالمی دن منایا جاتا ہے تاکہ ہر برس تمباکو نوشی کے سبب ہونے والی لاکھوں ہلاکتوں کی روک تھام کی جا سکے۔ اس دن کی مناسبت سے کئی شہروں میں جلسے جلوس کیے جاتے ہیں جس میں تمباکو نوشی سے متعلق صحت کے خطرات اور مضر اثرات پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔

تمباکو نوشی صحت کے لیے نہایت مضر ہے۔ تمباکو نوشی سے متعلق صحت کے خطرات اور مضر اثرات پر ملکوں میں جلسے جلوس کیے جاتے ہیں۔ جس کے دوران تمباکو کے استعمال سے متعلق صحت کو لاحق ہونے والے خطرات سے عوام کو آگاہ کیا جاتا ہے۔ تمباکو نوشی نہ صرف سانس اور قلبی امراض کا سبب بنتی ہے بلکہ یہ منہ کے کینسر کا بھی سبب ہے، جو کہ صحت عامہ کے لیے باعث تشویش امر ہے۔ اس دوران اورل آنکولوجی کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو ہوتی ہے۔ ساتھ ہی کلیدی موضوعات جیسے تمباکو کے استعمال اور منہ کی صحت کے درمیان تعلق، منہ کے کینسر کی اقسام، خطرے کے عوامل، مرض کا جلد پتہ لگانے اور روک تھام کی حکمت عملی، اورل آنکولوجی کے میدان میں ہوئی جدید تحقیق اور علاج میں تازہ ترین پیش رفت کا احاطہ کیا جاتا ہے۔ مقررین اپنے لیکچر میں صحت عامہ کو فروغ دینے اور تمباکو کے مضر اثرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے سے متعلق آگاہ کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ ایسے زیادہ تر افراد جو تمباکو نوشی کرتے ہیں۔ وہ خوب جانتے ہیں کہ تمباکو نوشی سے پھیپھڑوں کے کینسر، دل کی رگوں کے امراض اور تنفس کے نظام کی بیماریوں کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ لیکن یہ سب معلوم ہونے پر بھی وہ احتیاط نہیں کرتے۔ مگر تمباکو نوشی کے منفی اثرات کا اثر صرف پھیپھڑوں تک ہی محدود نہیں بلکہ پورا بدن اس سے متاثر ہوسکتا ہے۔ 2018 کی ایک ریسرچ کے حساب سے تمباکو میں 7 ہزار سے زیادہ کیمیکلز ہوتے ہیں جن میں سے کم از کم 70 کینسر کا سبب بن سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : May 31, 2023, 2:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.