ETV Bharat / state

Karan Singh On Indian Women: بھارتی ثقافت میں خواتین کا احترام کیا جاتا ہے، لیکن معاشرے میں نہیں: کرن سنگھ - delhi news

بزرگ سیاست داں و مفکر ڈاکٹر کرن سنگھ نے کہا کہ آزادی کے بعد بھارت میں ایک بہت بڑی تبدیلی آئی ہے اور اس تبدیلی کا نتیجہ ہے کہ ملک میں پہلی بار ایک قبائلی خاتون صدر جمہوریہ بنی ہیں۔ Karan Singh On Indian Women

بھارتی ثقافت میں خواتین کا احترام کیا جاتا ہے، لیکن معاشرے میں نہیں: کرن سنگھ

author img

By

Published : Jul 28, 2022, 9:26 PM IST

دہلی: ڈاکٹر سنگھ نے بدھ کی شام انڈیا انٹرنیشنل سینٹر میں ہندی کی مشہور مصنفہ الکا ساروگی کو استری شکتی دیاوتی مودی ایوارڈ سے نوازتے ہوئے یہ بات کہی۔ اس موقع پر انہوں نے 'عظیم شاعر کالی داس کی تخلیقات کا مصنف کون ہے؟' (کالی داس یا اس کی اہلیہ کاشی کی شہزادی ودوشی ودیوتما) کے عنوان سے ایک کتاب کا سرورک بھی جاری کیا۔ 91 سالہ ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ جب بھارت آزاد ہوا تو ان کی عمر 16 سال تھی اور تب سے انہوں نے تمام وزرائے اعظم کو دیکھا اور ان سے رابطے میں رہے، خواہ وہ پنڈت جواہر لال نہرو ہوں یا نریندر مودی۔ ساتھ ہی انہوں نے ڈاکٹر راجندر پرساد سے لیکر بعد کے صدور کو بھی دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ پچھتر سال تک اپنے ملک کو دیکھنے کے بعد وہ اپنے تجربے سے کہہ رہے ہیں کہ جو بھارت آزادی کے وقت تھا وہ بدل چکا ہے۔ ملک میں بہت سی تبدیلیاں رونما ہوئیں۔ اس وقت کوئی دلتوں اور قبائلیوں کے بارے میں سوچتا تک نہیں تھا۔ ان کی گنتی نہیں ہوتی تھی لیکن آج اسی تبدیلی کا نتیجہ ہے کہ ایک قبائلی خاتون ملک کے اعلیٰ ترین عہدے پر فائز ہیں۔

خواتین کی طاقت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی ثقافت میں خواتین کی بہت عزت کی جاتی رہی ہے لیکن بھارتی معاشرے میں خواتین کو برابری کی نگاہ سے نہیں دیکھا گیا اور یہ تشویش کی بات ہے لیکن اب صورتحال بدل رہی ہے۔ لڑکیاں تعلیم کے میدان میں آگے آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ثقافت میں علم کی دیوی سرسوتی، دولت کی دیوی لکشمی اور طاقت کی دیوی مہاکالی رہی ہیں۔ اتنا ہی نہیں مہیشاسر کو بھی ایک خاتون درگا نے قتل کیا تھا لیکن بھارتی معاشرے میں خواتین کو وہ عزت و احترام اور مساوی مقام نہیں ملا جس کی وہ حقدار ہیں۔

کرن سنگھ نے عظیم شاعر کالی داس پر زیرِ اشاعت کتاب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلی بار کسی کتاب کے سرورق کی رونمائی کر رہے ہیں۔ جب یہ کتاب آئے گی تو دنیا میں اس کا چرچا ہو گا کیونکہ اس میں کئی سالوں کی تحقیق موجود ہے جس سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ کالی داس کی تحریریں دراصل ان کی بیوی ودیوتما نے لکھی تھیں۔ اگرچہ اس پر کوئی جلدی یقین نہیں کرے گا، لیکن اس کتاب سے اس کے بارے میں بحث کا آغاز ضرور ہوجائے گا۔ ڈاکٹر کمل کشور مشرا نے یہ کتاب بڑی تحقیق اور محنت سے لکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں انہیں اس وقت سے جانتا ہوں جب وہ جوان تھے اور میں نے انہیں فجی میں ثقافتی ڈائریکٹر بنایا تھا۔

اس موقع پر معروف رقاصہ شوبھنا نارائن نے کہا کہ وہ اس کتاب کا انگریزی میں ترجمہ کر رہی ہیں اور وہ اس کے ترجمہ سے بہت لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ اس کتاب میں بتایا گیا ہے کہ کالی داس کی لکھی ہوئی چھ کلاسک گرنتھ خواہ وہ میگھ دوت، ابھیگیان شکنتلم، کمارسمبھوا، رتوسنہر مالویکاگنیمترم وغیرہ ہیں، بالواسطہ طور پر کاشی کی شہزادی ودیوتما نے لکھی تھیں، جو کالی داسا کی بیوی تھی۔ ایوارڈ یافتہ مصنفہ الکا سراوگی نے تقریب میں گاندھی جی پر لکھے گئے اپنے ناول کا ایک اقتباس پڑھا۔ تقریب میں الکا سراوگی کی طرف سے ترجمہ کردہ کہانیوں کی کتاب تیرہ حلف نامے کا بھی اجراء کیا گیا اور صنفی مساوات کا پہلا ایوارڈ 16 سالہ کشور دیوانش کو دیا گیا، جنہوں نے ایکس وائی نامی فلم بنا کر دنیا کی توجہ مبذوہل کی ہے۔ نامور مصنفین چترا مدگل اور ریکھا مودی نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: CRPF Headquarter on Waqf Property: دہلی وقف کی زمین پر سی آر پی ایف ہیڈ کوارٹر کی تعمیر؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.