ETV Bharat / state

پرانی دہلی کی خواتین کا سڑک پر احتجاج

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک بھر کی خواتین نے حکمراں جماعت کے خلاف مورچہ سنبھالا ہوا ہے ایسا ہی ایک احتجاج پرانی دہلی کے لال کنواں علاقہ میں بھی شروع ہوا ہے۔

پرانی دہلی کی خواتین نے سڑک پر احتجاج کیا

author img

By

Published : Feb 23, 2020, 11:40 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 8:44 AM IST

دارالحکومت دہلی کے پرانی دہلی میں گذشتہ دو ماہ سے احتجاج کیا جا رہا ہے، لیکن گزشتہ شب پرانی دہلی کے لال کنواں علاقہ میں بھی خواتین احتجاج پر بیٹھ گئی ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

تاہم دہلی پولیس کی جانب سے مظاہرین کو ہٹائے جانے کے لیے آج صبح ہی کارروائی کرتے ہوئے ہٹا دیا گیا تھا، لیکن جب مظاہرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوتا چلا گیا تو پولیس نے فی الحال 24 گھنٹے کے لیے اجازت دے دی۔ لیکن اب مظاہرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے احتجاج کو غیر معنیہ مدت تک شروع کر دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ لال کنواں پرانی دہلی کے سب سے مصروف بازاروں میں سے ایک ہے، جہاں ہر وقت ٹریفک جام کی پریشانی رہتی ہے ایسے میں اگر یہ احتجاج مزید بڑھتا ہے تو نہ صرف عوام کو پریشانی ہوگی بلکہ پرانی دہلی کے اسکولوں میں پڑھنے والے بچے بھی پریشان ہوں گے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 8:44 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.