ETV Bharat / state

براری: بیٹے کے سامنے ماں کا قتل - کھانا کھانے کے بعد میاں اور بیوی کے مابین جھگڑا ہوگیا

براری میں رہائش پزیر ایک شادی شدہ جوڑا ہمیشہ آپسی تنازع کا شکار رہتا تھا، گزشتہ رات کمرے سے بیوی کی لاش برآمد ہوئی ہے، شوہر پر بیوی کے قتل کرنے کا الزام ہے، پولیس معاملہ کی تفتیش کررہی ہے۔

ماں کا قتل
ماں کا قتل
author img

By

Published : Feb 25, 2021, 1:10 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی کے براری علاقے میں ایک شخص نے اپنے چار سالہ بیٹے کے سامنے اپنی بیوی کا قتل کر کے موقع سے فرار ہوگیا۔ پانچ سال قبل 28 سالہ انشیکا کی شادی کوٹلہ مبارک پور کے رہائشی راجکمار سے ہوئی تھی، شادی کے چند ماہ بعد ہی میاں بیوی کے مابین تنازعہ پیدا ہوگیا۔

ماں کا قتل
ماں کا قتل

انشیکا کی بہن مدھو نے بتایا کہ ان کا بہنوئی راجکمار پیشہ کے لحاظ سے ایک فوٹوگرافر ہے لیکن گھریلو اخراجات پورا نہیں ہوپاتا تھا، اسی درمیان لاک ڈاؤن ہو گیا جس بعد اس نے شراب پینا شروع کردیا اور اپنی بیوی سے پیسے مانگنے لگا۔

اہل خانہ کے مطابق روز روز کے جھگڑے سے پریشان ہوکر انشیکا اپنے چار سالہ بیٹے کے ساتھ سنت نگر میں واقع اپنی والدہ کے گھر رہنے لگی، اسی دوران انشیکا نے گھر کے اخراجات چلانے کے لئے ایک دکان بھی کھولی تاہم دس دن قبل رجکمار پھر اپنے سسرال آکر اپنی بیوی کے ساتھ رہنے لگا۔

واقعہ کی رات کھانا کھانے کے بعد میاں اور بیوی کے مابین جھگڑا ہوگیا، صبح جب انشیکا کی بہن مادھو دودھ لینے کے لئے اٹھی تو گھر کا دروازہ کھلا ہوا نظر آیا، پھر وہ اپنی بہن کے کمرے میں گئی جہاں انشیکا کی لاش پڑی تھی اور بچہ سو رہا تھا جبکہ شوہر موقع سے مفرور تھا۔

اسکی اطلاع براری پولیس اسٹیشن کو دی گئی، جس کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے آس پاس کے لوگوں سے بھی پوچھ گچھ کی، ابتدائی مرحلے میں شوہر پر قتل کرنے کا شبہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.