قومی دارالحکومت دہلی کے روہنی ایسٹ میٹرو اسٹیشن کے قریب دہلی پولیس کی ایک 26 برس کی خاتون سب انسپکٹر کو جمعہ کی رات گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق' پریتی اہلاوت پتپر گنج انڈسٹریل ایریا پولیس اسٹیشن میں ایس آئی کے عہدے پر تعینات تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ 'رات 9.30 بجے کے قریب سر پر گولیاں لگنے سے پریتی اہلاوت کی موت ہوئی ہے۔
ایڈیشنل کمشنر آف پولیس (روہنی) ایس ڈی مشرا نے بتایا کہ 'ہم نے مشتبہ افراد کی شناخت کی ہے اور علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی نکالی جا رہی ہے۔
عہدیدار نے بتایا کہ 'موقع سے تین خالی کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔'
فی الحال اس معاملہ کو لے کر پولیس نے ایف آئی آر درج کرلیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔