ETV Bharat / state

' نرسوں اور طبی عملے کے بغیر کورونا سے لڑنا ناممکن' - ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج ویڈیو کانفرنس

صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے نرسوں اور اس سے منسلک دیگر پیشہ ور افراد کے کام اور بے لوث خدمت کی ستائش کی اور اور انھیں حفظان صحت کے نظام کا مضبوط اور کلیدی ستون قرار دیا۔

' نرسوں اور طبی عملے کے بغیر کورونا سے لڑنا ناممکن'

author img

By

Published : May 12, 2020, 10:17 PM IST

ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے تقریبات کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ آج نرسوں کے عالمی دن کے ساتھ فلوررینس ئاٹینگل کی پیدائش کی 200ویں سالگرہ بھی ہے۔

یہ سال کافی اہمیت کا حامل بھی ہے، کیونکہ صحت کے عالمی ادارے ڈبلیو ایچ او نے نرس اور مِڈ وائف کے سال کے طورپر قرار دیا ہے۔ کئی لاکھ نرسوں کے اس ایوینٹ کے لئے آن لائن جوڑا گیا ہے۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے نرسوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے کام کی گہرائی اور سنجیدگی کو محض لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا اور نہ اس کی تشریح کی جاسکتی ہے، نہ آپ کے عزم کو محض الفاظ میں بیان کیا جاسکتا ہے۔آپ کی جانفشانی زخموں پر مرحم رکھنے کی سرگرم کوشش، مہربانی کے لئے آپ سبھی کا شکریہ اور آپ نے ہمیشہ مریضوں کو پہلے ترجیح دی ہے، چاہے صورتحال کیسی کیوں نہ ہو۔ انہوں نے جاری عالمی وباء کے دوران ان کے انتھک اور مسلسل کام کے لئے بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ 'نرسوں اور صحت کے دیگر عملے کے بغیر ہم وباء کے خلاف جنگ نہیں جیت سکیں گے اور ہم ٹھوس ترقیاتی مقاصد یا سب کے لئے صحت کے مقصد کو حاصل نہیں کرسکیں گے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.