نئی دہلی: حکومت نے ہوائی اڈے پر بیورو آف سول ایوی ایشن سکیورٹی (بی سی اے ایس) کے ذریعہ جاری کردہ بائیو میٹرک ایروڈروم انٹری پرمٹ (بی اے ای پی) پر بھارت کے غلط نقشے والے ہولوگرام کو فوری طور پر واپس لینے اور پورے معاملے کی جانچ کے ذریعہ قصورواروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، بی سی اے ایس کے نوٹس میں یکم جنوری کو آیا کہ ہوائی اڈے کے عملے اور مختلف ایئر لائنز کے عملے کے ارکان کو ہوائی اڈے میں داخلے کے لیے جاری کیے گئے بائیو میٹرک ایروڈروم انٹری پرمٹ کے ہولوگرام منظور شدہ ڈیزائن کے مطابق نہیں تھے۔ پتہ لگانے پر متعلقہ ہوائی اڈے کے آپریٹرز کو ہدایت دی گئی کہ وہ ایسے بی اے ای پی کو فوری طور پر واپس لے لیں اور منظور شدہ ڈیزائن کے ہولوگرام کے ساتھ نئے بی اے ای پی جاری کرنے کی ہدایت دی گئی۔ withdrawn Airport Passes with wrong map of India
یہ بھی پڑھیں: Airports Authority of India اے اے آئی نے چھ ہوائی اڈوں کے بہتر کام کاج، انتظام اور ترقی کے لیے لیز پر دیا
یواین آئی