مرکزی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس ٹیسٹ کے لئے آئی ڈی پروف پیش کرنا لازمی قرار دینے کے بعد ، سوال یہ ہے کہ آئی ڈی پروف کے بغیر غریب اور بے گھر افراد کی جانچ کیسے ہوگی؟
حکومت کے اس اقدام سے بے گھر افراد کے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں کو بھی بڑی مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کہ ایسے مریضوں کا علاج کس طرح کیا جائے۔
ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انسٹی ٹیوٹ آف ہیومن بیہویر اینڈ الائیڈ سائنسز (آئی ایچ بی اے ایس) کے ڈائریکٹر ، ڈاکٹر نیمش دیسائی نے کہا کہ انہیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ بہت سے بے گھر افراد کو یہ وائرس ہونے کا خدشہ ہے ان کے پاس کسی بھی قسم کا شناختی ثبوت نہیں ہے۔
ڈاکٹر دیسائی نے بتایا کہ جب انہوں نے دو دماغی طور پر معذور افراد کو دیکھا ، جن میں کووڈ 19 کی علامات ظاہر ہوئیں ، تو وہ ان کا ٹیسٹ کروانا چاہتے تھے لیکن وہ ایسا کرنے سے قاصر تھے کیونکہ جانچ مرکز نے ان کو اپنی شناختی دستاویزات پیش کرنے کو کہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو بھی اس طرح کے لوگوں کی جانچ کے لئے رہنما اصولوں کا اعلان کرنا چاہئے۔