ETV Bharat / state

ونگ کمانڈر ابھینندن سے تفتیش مکمل

ایئر فورس اور دیگر ا یجنسیاں گزشتہ تقریبا دس سے بھی زیادہ دنوں سے ونگ کمانڈر ابھینندن سے پوچھ تاچھ کر رہی تھیں۔

a
author img

By

Published : Mar 15, 2019, 12:02 AM IST

پاکستان کے ایف -16 جنگی طیارے کو مار گرانے کے بعد دشمن کے علاقے میں پیراشوٹ کے ذریعے اترنے اور دو دن تک پاکستانی فوج کی حراست میں رہنے والے فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن ورتمان سے فضائیہ اور دیگر سرکاری ایجنسیوں کی پوچھ گچھ مکمل ہو گئی ہے۔
اس کے بعد انہیں 4 ہفتوں کی چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایئر فورس اور دیگر ا یجنسیاں گزشتہ تقریبا دس سے بھی زیادہ دنوں سے ونگ کمانڈر ابھینندن سے پوچھ تاچھ کر رہی تھیں۔ یہ پوچھ گچھ اب مکمل ہو گئی ہے اور ڈاکٹروں کے مشورے پر وہ چار ہفتے تک صحت کی نگہداشت کے لئے چھٹی پر رہیں گے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک طبی بورڈ ان کی میڈیکل فٹنس کی جانچ کرے گا۔ اس جانچ کی بنیاد پر ہی فیصلہ کیا جائے گا کہ ونگ کمانڈر ابھینندن کب سے جنگی طیارے کے بیڑے میں واپس کام شروع کریں گے۔

پاکستان سے وطن واپسی کے بعد ونگ کمانڈر کو یہاں فوج کے ریسرچ اور ریفرل اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ وزیر دفاع سیتا رمن اور دفاعی وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے اسپتال میں اس جانباز پائلٹ سے ملاقات کی تھی اور ان کی صحت کے بارے میں معلومات لی تھیں۔
جموں و کشمیر کے پلوامہ میں گزشتہ 14 فروری کو سینٹرل ریزرو پولس فورس کے قافلے پر دہشت گردانہ حملے کے بعد فضائیہ کے جنگی طیاروں نے 26 فروری کی صبح ہی پاک مقبوضہ کشمیر کے قریب بالاكوٹ میں جنگجو تنظیم جیش محمد کے ایک بڑے کیمپ پر بمباری کر کے اسے تباہ کر دیا تھا۔ حکومت نے دعوی کیا ہے کہ اس کارروائی میں بڑی تعداد میں جیش محمد کے دہشت گرد مارے گئے تھے، جس نے پلوامہ حملے کی ذمہ داری لی تھی۔
بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن 27 فروری کو پاکستانی فورسز نے اپنی حراست میں لے لیا تھا تاہم 29 مئی کو پاکستانی حکام نے انہیں رہا کر دیا تھا۔

Intro:चीन के उत्पादों का देश मे बहिष्कार किये जाने को लेकर एक बार मांग फिर उठने लगी है....

Body:गुरुवार को जम्मू में शिव सेना डोगरा फ्रंट ने चीन के उत्पादों केपीआर रोक लगाने के लिए प्रदर्शन किया ...फ्रंट के कार्यकर्ताओं ने चीन के समान को जलाकर चीन के समान को बॉयकॉट करने की अपील की...

Conclusion:इस दौरान डोगरा फ्रंट के अध्यक्ष ने कहा कि चीन भारत से व्यापार तो करना चाहता है लेकिन दुश्मनी भी बरकरार रखे है...उन्होंने कहा मोदी सरकार को सेना और नौसेना को खुली छूट देनी चाहिए ताकि आतंकियों का खात्मा हो सके...
बाइट...अशोक गुप्ता, अध्यक्ष, शिव सेना डोगरा फ्रंट, जम्मू कश्मीर
दरअसल संयुक्त राष्ट्र सुरक्षा परिषद में चीन ने पाकिस्तानी आतंकी मसूद अजहर को वैश्विक आतंकी घोषित किये जाने के प्रस्ताव में अड़ंगा डाला है...जिसके बाद पूरे देशवासिओं में चीन के खिलाफ रोष है
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.