ETV Bharat / state

ونگ کمانڈر ابھینندن کی واپسی - wing commander abhinandan

ونگ کمانڈر ابھینندن ورتمان پیر کو کاکپِٹ میں لوٹے اور انہوں نے فضائیہ کے سربراہ بی ایس دھنوا کے ساتھ جنگی طیارہ مگ ۔ 21 سے اڑان بھری۔

abhinandan
author img

By

Published : Sep 2, 2019, 5:32 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 4:42 AM IST

فروری میں جموں و کشمیر میں سی آر پی ایف کے قافلے پر خودکش شدت پسندانہ حملے کے بعد بالاکوٹ واقع مبینہ شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر 27 فروری کو فضائیہ نے کارروائی کی تھی۔ بھارت کی اس کارروائی پر پاکستان نے جوابی کارروائی کی تھی۔

ونگ کمانڈر ابھینندن کی واپسی

ابھینندن نے مبینہ طور پر پاکستان کے ایف ۔ 16طیارے کو مار گرایا تھا لیکن ان کا طیارہ بھی حادثے کا شکار ہو گیا تھا اور وہ پاکستانی حدود میں پہنچ گئے تھے۔ انہیں پاکستان نےحراست میں لے لیا تھا۔ بھارت کی جانب سے چوطرفہ دباؤ کے بعد پاکستان کو جلدی ہی ابھینندن کو رہا کرنا پڑا تھا۔

وطن واپسی کے بعد ونگ کمانڈر گذشتہ کئی ماہ سے مگ نہیں اڑا رہے تھے اور آج فضائیہ کے سربراہ دھنوآ کے ساتھ انہوں نے پرواز کیا۔ ابھینندن کو یومِ آزادی کے موقع پر 'ویر چکر' سے نوازا گیا تھا۔

پاکستان سے لوٹنے کے بعد ونگ کمانڈر کے دوبارہ طیارہ اڑانے کے سلسلے میں تمام خدشات ظاہر کیے گئے تھے۔ اس وقت فضائیہ کے سربراہ نے واضح کیا تھا کہ طبی فٹنس کے بعد ہی ابھینندن کے دوبارہ طیارہ اڑانے کے سلسلےمیں کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

بنگلور واقع فضائیہ کے انسٹی ٹیوٹ آف ایئرواسپیس میڈیسن کی جانب سے ونگ کمانڈر کو گذشتہ ماہ دوبارہ طیارہ اڑانے کی اجازت دی گئی تھی۔ ابھینندن کو دوبارہ اڑان بھرنے کی اجازت دینے سے قبل ان کی مکمل طبی جانچ کی گئی تھی اور وہ اس میں فٹ پائے گئے تھے۔

ونگ کمانڈر ابھینندن نے پیر کو پٹھان کوٹ ایئربیس سے مگ ۔ 21 کے ٹریننگ ورژن کے ذریعے دوبارہ پرواز کیا۔ ونگ کمانڈر کا حوصلہ بڑھانے کے لیے مسٹر دھنوا بھی طیارے میں ان کے ساتھ تھے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 4:42 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.