ETV Bharat / state

یہ وقت سیاست کا نہیں، متحد ہوکر کووڈ 19 کے خلاف جنگ لڑنے کا ہے: اروند کیجریوال - اروند کیجریوال کا کورونا سے متعلق پریس کانفرنس

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے بدھ کے روز ایک آن لائن میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انیل بجنل کے حکم پر جلد عمل درآمد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق دہلی والوں کے لیے 80 ہزار بستروں کی ضرورت ہوگئی۔ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی حکومت سب کو علاج معالجے کے انتظامات کی فراہمی کرنے کی کوشش کرے گی۔

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کی پریس کانفرنس

author img

By

Published : Jun 10, 2020, 4:43 PM IST

وزیراعلی اروند کیجریوال نے بدھ کے روز کہا کہ دہلی حکومت نے اتوار کو ایک حکم جاری کرکے کہا تھا کہ دہلی کے اسپتالوں میں صرف دہلی والوں کو علاج کی اجازت حاصل ہوگئی، لیکن اگلے ہی دن دہلی کے لیفٹینینٹ گورنر نے اس حکم کو خارج کردیا تھا۔

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کی پریس کانفرنس

انہوں نے کہا کہ میرے مطابق مرکزی حکومت نے جو فیصلہ لیا ہے اور لیفٹینیٹ گورنر نے جو فیصلہ لیا ہے وہ صحیح ہے ۔اس لیے ہماری حکومت لیفٹینیٹ گورنر کے حکم کو جلدی ناٖفذ کرے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اعداد و شمار سے یہ معلوم ہوا ہے کہ آئندہ دنوں میں دہلی میں کووڈ 19 کے معاملات میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب دوسری ریاستوں کے شہری اس شہر میں علاج کے لیے آنا شروع کریں گے ایسے میں دہلی کو 31 جولائی تک ڈیڑھ لاکھ بستروں کی ضرورت میسر ہوگئی۔

اروند نے یہ بھی بتایا کہ ایک اندازے کے مطابق ان ڈیڑھ لاکھ بستروں میں سے دہلی والوں کو 80 ہزار بستروں کی ضرورت ہوگئی۔

وزیراعلی نے کانفرنس میں کہا کہ ہمارے سامنے ایک بہت بڑا چیلنج درپیش ہے۔ہم سب کو متحد ہوکر کووڈ 19 کے خلاف جنگ لڑنا ہے۔

ساتھ میں انہوں نے کہا کہ عآپ حکومت سب کے علاج معالجے کے انتظامات کو یقینی بنانے کی کوشش کرے گی۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ناول کورونا وائرس مرض کے خلاف جاری اس جنگ کو ایک عوامی تحریک بنائیں۔

کیجریوال نے کہا کہ یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں بلکہ ایک ساتھ کووڈ 19 کے خلاف جنگ لڑنے کا وقت ہے۔

کیجریوال نے بتایا کہ دہلی میں اب تک 31 ہزار کورونا کے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں، جس میں سے 18 ہزار ایکٹو معاملے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.