ابتداء سے یہ مظاہرہ تنازعات کے گھیرے میں رہا یا اسے سیاسی مفادات کے حصول کے خاطر تنازعات کے گھیرے میں رکھا گیا، اب جبکہ دہلی اسمبلی انتخابات سر پر ہیں اور 8 فروری کو رائے دہی کا عمل ہوگا تو کئی اہم سوالات کھڑے ہورہے ہیں۔
شاہین باغ کا یہ مظاہرہ کب تک چلے گا؟ حکومت ان کی آواز کیوں نہیں سن رہی؟ کب تک ان مظاہرین کو نظر انداز کیا جائے گا؟ اس طرح کے سوالات پیدا ہو رہے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے اسمبلی انتخابات کے لیے تشہیر کا دن ختم ہونے کے بعد شاہین باغ کا دورہ کیا جہاں مظاہرہ میں وہی بھیڑ نظر آئی جو عام دنوں میں نظر آتی ہے، وہی شوق اور وہی جذبہ بلکہ اب اس ہجوم میں دیگر مذاہب کے لوگ بھی شریک ہو رہے ہیں۔
اس تعلق سے سوالات کئی ہیں اور بہت اہم بھی۔ کیوں کہ مظاہرین کھلے آسمان تلے کب تک بیٹھے رہیں گے؟ اس کا حل کیا نکلے گا؟ الیکشن کے دن کیا ہوگا؟ اور الیکشن کے بعد کیا ہوگا؟ یہ سوالات وہاں بیٹھے مظاہرین آپس میں ایک دوسرے سے بھی کر رہے ہیں۔