ETV Bharat / state

'راہل گاندھی سے لوگ کیا امید کر سکتے ہیں'؟ - مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی

مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے کہا کہ 'کانگریس پارٹی کے صدر راہل گاندھی کے پاس اپنے پارلیمانی حلقے امیٹھی کے مسائل اور حلقے کی ترقی کے لیے وقت نہیں ہے'۔

smirti irani
author img

By

Published : Mar 3, 2019, 8:30 PM IST

اسمرتی ایرانی نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنہ 2014 کے عام انتخابات میں پیپری گاؤں کے لوگوں نے ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا تھا کیونکہ ان کے کھیت سیلاب زدہ تھے لیکن راہل گاندھی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی تھی۔ ایسے رکن پارلیمنٹ سے لوگ کیا امید کرسکتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ بی جے پی بھلے ہی امیٹھی میں انتخاب ہار گئی تھی لیکن وزیراعظم نریندر مودی کی جیت کے بعد بی جے پی کے کارکنان نے ریاست کی اس وقت کی حکومت سے پیپری گاؤں کے باشندوں کے مسائل پر غور کرنے کی درخواست کی تھی لیکن لکھنؤ میں اقتدار کی کرسی پر بیٹھے لوگوں کو پیپری کے باشندوں کی کوئی فکر نہیں تھی۔

انہوں نے وزیر دفاع نرملا سیتا رمن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی نے نرملا سیتا رمن کو غلط الفاظ سے ملقب کیا۔ اس کے باوجود وہ ان کے پارلیمانی حلقے امیٹھی تشریف لائیں۔اس کے لیے وہ ان کا شکریہ ادا کرتی ہیں۔

undefined

انہوں نے کہا کہ’’ امیٹھی تیار ہے، ایک بار پھر مودی سرکار ہے۔ امیٹھی کی للکار ہے، ایک بار پھر مودی سرکار‘‘۔

اس موقع پر وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے کہا کہ چھوٹے کاروباریوں کی فلاح کے لیے مرکزی اور ریاستی حکومت مدد کرے گی۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی کوششوں سے رائفل فیکٹری کے لیے روس سے سمجھوتہ ہوا ہے۔

ان کی کوششوں سے دنیا بھر میں مشہور کلاشنکو کی جدید اے کے۔230 رائفل بنانے کا کام امیٹھی میں شروع کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت روس سمجھوتے کے تحت امیٹھی میں ساڑھے سات لاکھ رائفل بنائی جائیں گی۔

اس موقع پر انہوں نے روس کے صدر پوتن کا مبارک بادی کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.