ETV Bharat / state

کانگریس کا مرکزی حکومت سےاگلی حکمت عملی پر سوال - سنئیر کانگریسی رہنماؤں

کانگریس کی عبوری صدر نے کہاکہ ملک میں موجودہ صورتحال بہت ہی نازک ہے، مرکزی حکومت کے پاس اس ضمن میں کوئی واضح منصوبہ نہیں ہے۔

سونیا گاندھی،فائل فوٹو
سونیا گاندھی،فائل فوٹو
author img

By

Published : May 6, 2020, 1:40 PM IST

سونیا گاندھی نے مختلف وزراء اعلیٰ اور سنئیر کانگریسی رہنماؤں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ کے دوران ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

کانگریس کی کارگزار صدر نے کہاکہ ملک میں موجودہ صورتحال بہت ہی نازک ہے۔ مرکزی حکومت کے پاس ضمن میں کوئی واضح منصوبہ نہیں ہے۔

سونیا گاندھی،فائل فوٹو
سونیا گاندھی،فائل فوٹو

انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کے پاس واضح پالیسی نہیں ہونے کی وجہ سے ملک میں افراتفری کا عالم ہے۔ کوروناوائرس سے نمٹنے میں حکومت پوری طرح سے ناکام رہی ہے۔

سونیا گاندھی کے مطابق بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے پاس 17 مئی کے بعد کی منصوبہ بندی ہے یا نہیں ہےاس کے بارے واضح کرنے کی ضرورت ہے۔

لوگوں کو بھی پتہ چلنا چا ہئے کہ 17 مئی کے بعد مرکزی حکومت کیا کرنے والی ہے۔ لاک ڈاؤن میں اضافہ کرنے کا ارادہ ہے یانہیں ۔ابھی تک کچھ بھی واضح نہیں ہے۔

سونیاگاندھی نے کہاکہ پنجاب اور ہریانہ کے کسانوں نے اچھا کام کیا ہے۔ کسانوں کی وجہ سے ملک کے پاس اناجوں کا ذخیرہ ہے اور اس کو لاک ڈاؤن کے دوران استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس میٹنگ میں سابق وزیراعظم اور پارٹی سنئیر رہنما منوہن سنگھ بھی موجود تھے ۔ انہوں نے بھی مرکزی حکومت سے 17 مئی کے بعد کی حکمت پر سوال کیا ہے۔

راہل گاندھی نے کہاکہ کوروناوائرس سے نمٹنا ہی ہمارا اولین ہدف ہے۔ مرکزی حکومت کو مختلف بیماریوں میں مبتلا مریض اور بزرگوں کو کوروناوائرس سے بچانے کی کوشش کرنی چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.