ETV Bharat / state

Welfare Party Of India بیروزگاری کے خلاف ویلفیئر پارٹی نے ملک گیر پیمانے پر مہم کا اعلان کیا - ویلفیئر پارٹی آف انڈیا

ملک نے گزشتہ 75 سالوں میں مختلف میدانوں میں غیر معمولی ترقی کی ہے تاہم یہ ایک حقیقت ہے کہ آج بھی ملک میں آزادی کے بعد سے اب تک 20 کروڑ انسان خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ 23 کروڑ افراد کی روزمرہ کی آمدنی 375 روپے سے بھی کم ہے اور گلوبل ہنگر رپورٹ کے شمارے میں ہمارا ملک دنیا کے 116 ملکوں میں 101 نمبر پر ہے یہ ہمارے ملک کی غربت اور بھوک مری کی منہ بولتی تصویر ہے۔Welfare Party Of India

بیروزگاری کے خلاف ویلفیئر پارٹی نے ملک گیر پیمانے پر مہم کا اعلان کیا

author img

By

Published : Oct 17, 2022, 7:57 PM IST

نئی دہلی :قومی دارالحکومت دہلی کے پریس کلب آف انڈیا میں آج ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا اس میں پارٹی کے قومی صدر قاسم رسول الیاس نے بیروزگاری کے خلاف ملک گیر سطح پر 15 اکتوبر سے 31 تک ایک مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔Welfare Party Of India Start Campaign Against Unemployment Across Country

بیروزگاری کے خلاف ویلفیئر پارٹی نے ملک گیر پیمانے پر مہم کا اعلان کیا

قاسم رسول الیاس نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بے روزگاری کی شرح اس وقت 7.3 فیصد ہے یہ شرح دیہی علاقوں میں 7.2 فیصد اور شہری علاقوں میں 7.6 فیصد ہے۔ ٹھہری ہوئی معیشت کی رفتار کے نتیجے میں ملک کا نوجوان طبقہ خود کو ٹھگا ہوا محسوس کر رہا ہے وہ اپنے مستقبل سے مایوس و دلبرداشتہ اور ناراض ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی غلط اقتصادی پالیسیاں، نجی کاری، ڈالر کے مقابلے روپے کی لگاتار گراوٹ، 84 فیصد افراد کی آمدنی کا مسلسل گھٹنا اور اس کے مقابلے میں چند افراد کی دولت کا 9 گنا بڑھ جانا حالات کو بد سے بدتر بناتا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک نے گزشتہ 75 سالوں میں مختلف میدانوں میں غیر معمولی ترقی کی ہے تاہم یہ ایک حقیقت ہے کہ آج بھی ملک میں آزادی کے بعد سے اب تک 20 کروڑ انسان خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ 23 کروڑ افراد کی روزمرہ کی آمدنی 375 روپے سے بھی کم ہے اور گلوبل ہنگر رپورٹ کے شمارے میں ہمارا ملک دنیا کے 116 ملکوں میں 101 نمبر پر ہے یہ ہمارے ملک کی غربت اور بھوک مری کی منہ بولتی تصویر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Congress Presidential Election کانگریس صدر عہدے کے لیے ووٹنگ اختتام پذیر

ان حالات میں ویلفیئر پارٹی آف انڈیا ملک گیر سطح پر مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف 15 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک ایک مہم چلا رہی ہے تاکہ ایک طرف حکومت پر دباؤ بنا کر ضرور ی اقدامات کراۓ جا سکے اور دوسری طرف ضرورت مندوں میں بھی بیداری لائی جاسکے تاکہ وہ اپنی بنیادی ضرورتوں کے لیے صف آراء ہو سکیں۔

پریس کانفرنس کے دوران سید قاسم رسول الیاس نے حکومت سے کچھ مطالبات کئے ہیں جو درج ذیل ہیں۔

1)اشیائے ضروریہ پر سے جی ایس ٹی کو فی الفور ہٹایا جائے۔

2)عام آدمی کی قوت خرید بڑھانے کے لئے اسے رقم دستیاب کرائی جائے۔

3)پردھان منتری اوجولا یوجنا کے ذریعے بی پی ایل کے تحت موجود تمام ہندوستانیوں کو گیس سلنڈر مہیا کرائے جائیں نیز کم قیمت پر ہر بار گیس بھروانے کا انتظام ہو۔

4)بھک مری اور تغذیہ کی کمی کو روکنے کے لیے پردھان منتری اننا یوجنا کو بی پی ایل کارڈ ہولڈر کے ہر گھر تک پہنچایا جائے۔

5)قانون سازی کے ذریعے منریگا کو شہری غربا تک بھی پہنچایا جائے۔منریگا میں اجرت کی در کو بڑھا کر پانچ سو روپے اور ایام کی مدت کو بڑھا کر 200 دن کیا جائے۔

6)فوڈ اینڈ سکیورٹی ایکٹ اور ضروری اشیاء ترمیمی ایکٹ کے نفاذ کو چست اور یقینی بنایا جائے۔

7)پیٹرولیم پر لگائے گئے سرچارج کو فی الفور گھٹا کر اسے جی ایس ٹی کے تحت لایا جائے۔

8)بلیک مارکیٹنگ اور کرپشن کے خاتمے کے لیے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔

9)بے روزگار نوجوانوں کو قطع نظر ان کے مذہب اور ذات پات کے بیروزگار بھتہ دیا جائے۔

10)دستور ہند کی بنیادی حقوق کی دفعہ 21 کے تحت روزگار کو بنیادی حق قرار دیا جائے۔Welfare Party Of India Start Campaign Against Unemployment Across Country

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.