ETV Bharat / state

Welfare Party Of India Protest ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کا جنترمنتر پر احتجاجی مظاہرہ - دہلی اردو نیوز

ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کی قومی مہم دیش میں ہے بڑا بوال روزی روٹی کا ہے سوال کے تحت جنتر منتر پر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ welfare party of India protest at jantar mantar

ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کا جنترمنتر پر احتجاجی مظاہرہ

author img

By

Published : Oct 30, 2022, 8:33 PM IST

دہلی: ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے احتجاجی مظاہرے کی قیادت پارٹی کے قومی سکریٹری و دہلی کے ریاستی صدر سراج طالب نے کی جب کہ نظامت کے فرائض نثار احمد خان نے انجام دیئے۔ لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے سراج طالب نے کہا کہ ملک بدترین حالات سے گزر رہا ہے منہگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے بے روزگاری کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں لیکن حکومت بجائے عوام کے مسائل حل کر نے انہیں الگ الگ ایشوز میں الجھا رہی ہے کبھی ہندو مسلم کا مدا کھڑا کیا جا تا ہے کبھی نفرتی تقاریر کا سلسلہ چلتا ہے تاکہ عوام کو اصل مسائل سے بھٹکایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ جس وقت ملک کو وشوگرو بنانے کی بات کہی جا رہی ہے اس وقت ملک بھکمری اور غریبی میں نیپال کو بھی پیچھے چھوڑ چکا ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام بیداری کا ثبوت اور حقوق حاصل کرے ویلفیئر پارٹی آف انڈیا اس مہم کو کامیاب بنائے ۔ welfare party of India protest at jantar mantar

ویلفیئر پارٹی آف انڈیا پردیش کے جنرل سیکریٹری عارف اخلاق نے عوام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری لگاتار پاؤں پسار رہی ہے اور حکومت صرف سرمایہ داروں کے لئےکام کر رہی ہے جب کہ ویلفیئر پارٹی اپنی اس مہم کے ذریعے عوام تک پہنچ رہی ہے اور حکومت کے جھوٹے وعدے اور اشتہارات بالکل کھو کھلے ثابت ہو رہے ہیں ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کی اس مہم کے بعد بھی عوام کے درمیان اپنے کام کو جاری رکھے گی اور ان حقوق کی لڑائی لڑتی رہے گی ۔ اس موقع پر نثار احمد خان، سرفراز انور،عبدالستار، عبدالغفار، وسیم احمد، محمد عامل،عمران بیگ، چھوٹے بھائی، جہانہ بیگم، کیف احمد، اشفاق عالم،منظور احمد اور مشکات ہاشمی نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : Free All Political Prisoners ملک کے بہترین لوگ آج جیل میں ہیں، ماہرین تعلیم و کارکنان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.