ETV Bharat / state

دہلی: 76 سال بعد مارچ میں شدت کی گرمی

author img

By

Published : Mar 30, 2021, 7:18 AM IST

دہلی میں پیر کے روز 76 سال کے بعد ایک بار پھر مارچ میں 40 ڈگری سے زائد درجہ حرارت درج کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں پیر کے روز 40.1 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت درج کیا گیا۔

دہلی : 76 سال کے بعد مارچ کے ماہ میں 40 ڈگری درجہ حرارت درج کی گئی

ملک کے دارالحکومت دہلی میں جیسے جیسے مارچ ختم ہو رہا ہے، ویسے ویسے درجہ حرارت میں بھی کافی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ دہلی میں 76 سال بعد ایک بار پھر مارچ میں 40 ڈگری سے زائد درجہ حرارت درج کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں پیر کے روز 40.1 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت درج کیا گیا۔ یہ دہلی میں ہولی کے دن درج کیے گئے درجہ حرارت میں سب سے زیادہ ہے۔ اس سے پہلے کبھی بھی دہلی میں ہولی کے دن اتنا زیادہ درجہ حرارت درج نہیں کیا گیا تھا۔ آخری بار 31 مارچ 1945 کو سب سے زیادہ درجہ حرارت درج کیا گیا تھا۔ اس وقت 40.5 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت درج کیا گیا تھا۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ پیر کے روز دہلی میں درجہ حرارت 8 ڈگری زیادہ درج کیا گیا۔ اس کا مطلب آج موسم گرما کی پہلی لہر بھی درج کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.