ETV Bharat / state

PM Modi on Harmony of The Country ہر اس برائی کو ختم کیا جائے جس سے ملک کی ہم آہنگی خراب ہو: وزیراعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ وجے دشمی کا تہوار صرف راون پر رام کی جیت کا تہوار نہیں ہے، بلکہ یہ ملک کی ہر برائی پر حب الوطنی کی جیت کا تہوار بھی بننا چاہیے۔ PM Modi addressed the country on Vijayadashami

PM Modi
PM Modi
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 25, 2023, 7:03 AM IST

Updated : Oct 25, 2023, 7:13 AM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو قومی دار الحکومت دہلی کے دوارکا میں وجے دشمی تہوار میں شرکت کرتے ہوئے ہم وطنوں سے تفریق اور دیگر سماجی برائیوں کوحب الوطنی کے جذبے سے شکست دینے اور غریبوں کی مدد کرنے کا عہد لینے کی اپیل کی۔ عوام سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے ہم وطنوں کو 'شکتی اپاسن تہوار نوراتری اور وجے تہوار وجے دشمی' کے موقع پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے زمین سے لے کر خلاء تک ہندوستانی کی نئی پروازوں کو ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی قسمت کا عروج ہونے جارہا ہے، ایسے وقت میں ہندوستان کو محتاط رہنا زیادہ ضروری ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ صرف راون کو جلانے کی صورت میں پتلا نہ جلایا جائے، ہر اس برائی کو ختم کیا جائے جس سے ملک کی ہم آہنگی خراب ہو۔

مودی نے کہا کہ ’’وجے دشمی کا تہوار صرف راون پر رام کی جیت کا تہوار نہیں ہے، بلکہ یہ ملک کی ہر برائی پر حب الوطنی کی جیت کا تہوار بھی بننا چاہیے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ہمیں معاشرے میں برائیوں، تفریق کو ختم کرنے کا عزم کرنا چاہیے۔ مودی نے سیاوار رام چندر کی جئے کے نعرے کے ساتھ کہا کہ وجے دشمی کا تہوار ناانصافی پر انصاف کی جیت، انا پر عاجزی کی جیت اور غصے پر صبر کی جیت کا تہوار ہے۔ انہوں نے آسودہ حال لوگوں سے غریب خاندانوں کی مدد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ "ہم کم از کم ایک غریب خاندان کے گھر کا فرد بن کر ان کی سماجی حیثیت کو بلند کریں گے۔"

  • #WATCH | Prime Minister Narendra Modi says "On Vijayadashami, there is a tradition of 'Shastra Puja' as well. On Indian soil, weapons are worshipped not to dominate any land but to protect its own land. Our Shakti Puja is not just for us but for the welfare of the entire… pic.twitter.com/O66smuNlC4

    — ANI (@ANI) October 24, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وزیراعظم نے کہا کہ 'جب تک ملک میں ایک بھی غریب ایسا نہیں ہے جس کے پاس بنیادی سہولتیں نہیں، گھر نہیں، بجلی نہیں، گیس نہیں، پانی نہیں، طبی سہولیات نہیں، ہم آرام سے نہیں رہ سکتے'۔ وزیراعظم نے کہا، ’’وجے دشمی اس وقت منارہے ہیں جب چاند پر ہماری فتح کو 2 ماہ ہو چکے ہیں۔ مودی نے کہا کہ وجے دشمی بھگوان رام کی واپسی کی طرح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں شگن ہورہے ہیں، ہم چاند پر پہنچ گئے، ہم دنیا کی تیسری بڑی معیشت بننے جا رہے ہیں، پارلیمنٹ کی نئی عمارت بن چکی ہے، خواتین ریزرویشن بل پاس ہو چکا ہے اور اس وقت پوری دنیا جمہوریت کی ماں کو دیکھ رہی ہے۔

وزیراعظم نے ہندوستان کے لئے آنے والے 25 برسوں کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ ’’ہمیں بھگوان رام کے نظریات پر مبنی ہندوستان بنانا ہے۔ ایک ترقی یافتہ ہندوستان، جو خود کفیل ہو، ایک ترقی یافتہ ہندوستان، جو عالمی امن کا پیغام دیتا ہے، ایک ترقی یافتہ ہندوستان، جہاں ہر ایک کو اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے مساوی حقوق حاصل ہوں، ایک ترقی یافتہ ہندوستان، جہاں لوگ خوشحالی اور اطمینان محسوس کریں۔ یہ رام راج کا وژن ہے۔

مزید پڑھیں: مرکزی حکومت نے کئی فیصلوں کے ذریعہ اگلی نسل کا بوجھ کم کیا: مودی

وزیر اعظم نے سب کو پانی بچانے، ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دینے، صفائی ستھرائی، لوکل کے لئے ووکل، معیاری مصنوعات بنانے، بیرون ملک کے بارے میں سوچنے سے پہلے ملک کو دیکھنے، قدرتی کھیتی کو فروغ دینے، باجرے کو فروغ دینے اور فٹنس کو اپنانے جیسے 10 عہد کرنے کی بھی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ وجے دشمی پر ہتھیاروں کی پوجا کرنے کی بھی روایت ہے۔ ہندوستانی سرزمین پر ہتھیاروں کی پوجا کسی سرزمین پر غلبہ پانے کے لیے نہیں بلکہ اس کی حفاظت کے لیے کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری شکتی پوجا ہمارے لئے نہیں پوری مخلوق کی خوش قسمتی، صحت، خوشی، فتح اور شہرت کے لیے کی جاتی ہے۔

یو این آئی

Last Updated : Oct 25, 2023, 7:13 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.