ETV Bharat / state

ایودھیا پر فیصلہ: 'سیاست کرنے والوں کے لیے دروازہ بند' - رام مندر کی تعمیر کے دروازہ کھول دیا

ایودھیا کیس کے تاریخی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجیوالا نے کہا کہ کانگریس رام مندر کی تعمیر کے حق میں ہے۔

ایودھیا پر فیصلہ: 'سیاست کرنے والوں کے لیے دروازہ بند'
author img

By

Published : Nov 9, 2019, 1:26 PM IST

Updated : Nov 9, 2019, 2:35 PM IST

بابری مسجد تاریخی فیصلے کے بعد کانگریس پارٹی نے نئی دہلی میں پریس کانفرنس منعقد کی۔ رندیپ سنگھ سرجیوالا نے کہا کہ ' اس فیصلے نے نہ صرف رام مندر کی تعمیر کے دروازہ کھول دیا بلکہ بی جے پی اور دیگر جماعتوں کے لیے اس معاملے پر سیاست کرنے کے دروازہ بند کردیا۔'

ایودھیا پر فیصلہ: 'سیاست کرنے والوں کے لیے دروازہ بند'

رنديپ سنگھ سرجےوالا نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ پارٹی عدالت کے فیصلے کا احترام کرتی ہے اور وہ سبھی کمیونٹی کے لوگوں سے ہم آہنگی، سیکولرازم اور بھائی چارے کی ہندوستانی روایت برقرار رکھنے کی اپیل کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہفتے کی صبح کانگریس صدر سونیا گاندھی کی صدارت میں پارٹی کی اعلی فیصلہ ساز یونٹ کی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ’’ عدالت نے ہماری آستھا اور اعتماد برقرار رکھا ہے۔ کانگریس رام مندر کے حق میں ہے۔ پارٹی نے پہلے بھی کہا تھا کہ جو فیصلہ عدالت کا ہوگا، اس کا احترام کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ نے بابری مسجد رام جنم بھومی متنازع کیس میں فیصلہ سنا دیا ہے۔ متنازعہ زمین رام للا کو دی گئی ہے اور مرکزی حکومت سے مندر کی تعمیر کے لیے خصوصی ٹرسٹ بنانے کے لیے کہا گیا ہے۔ سنی وقف بورڈ کو الگ سے 5 ایکڑ زمین دی جائے گی۔متبادل زمین مسلمانوں کو براہ راست الاٹمنٹ کے ذریعے دی جائے گی۔

Intro:Body:

we are in favour of the construction of Ram Temple: congress spokesman 

Conclusion:
Last Updated : Nov 9, 2019, 2:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.