ETV Bharat / state

بچوں کی صحت کے ساتھ ساتھ ان کی تعلیم کی بھی فکر ہے: منیش سسودیا

author img

By

Published : Sep 1, 2021, 7:37 PM IST

Updated : Sep 1, 2021, 9:42 PM IST

دہلی کے نائب وزیراعلیٰ اور وزیر تعلیم منیش سِسودیا نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے طویل عرصے تک بند رہنے کے بعد اب اسکول اور کالجز دوبارہ کھولے گئے اور معمول کے مطابق ان کے کلاس رومز میں پڑھائی دوبارہ شروع ہوگئی۔

دہلی کے نائب وزیراعلیٰ اور وزیر تعلیم منیش سِسودیا

منیش سِسودیا نے کہا کہ 'بچوں کی تعلیم ان کے کلاس رومز میں معمول کے مطابق دوبارہ شروع ہوئی ہے۔ بارش کے باوجود بچے اسکول آئے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بچے اسکول کُھلنے کا انتظار کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا ہلاکت خیز 'وبا کی وجہ سے اسکول گزشتہ ڈیڑھ سال سے بند تھے۔ اس دوران بچوں کی تعلیم کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ ہم بچوں کی صحت کے ساتھ ساتھ ان کی تعلیم کے بارے میں بھی فکر مند ہیں۔ اگر ابھی سکول اور کالج نہیں کھولے گئے تو ایک پوری نسل 'نالج گیپ' کے ساتھ آگے بڑھے گی۔

منیش سِسودیا نے کہا کہ ہم مکمل الرٹ موڈ میں ہیں۔ تمام اسکولوں میں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ کورونا سے متعلق پروٹوکول اور سماجی دوری پر عمل کیا جائے۔ پہلے دور کے تجربات کی بنیاد پر اسکول کو دوسری کلاسوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

نائب وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ حکومت، افسران اور اسکول انتظامیہ مکمل طور پر الرٹ ہے۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ تمام اسکول کورونا پروٹوکول اور سماجی دوری پر عمل کریں۔

انہوں نے کہا کہ اب 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ اسکول کھولے جا رہے ہیں لیکن جب پروٹوکول پر عمل کرنا بچوں کی عادت بن جائے گی تو اسکول پوری صلاحیت کے ساتھ کھولے جائیں گے۔

Last Updated : Sep 1, 2021, 9:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.