ETV Bharat / state

دہلی: جدید قبرستان میں پانی کا مسئلہ برقرار

دارالحکومت دہلی کے آئی ٹی او میں واقع جدید قبرستان اور اس کے قریبی علاقے میں گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے پانی کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔

دہلی قبرستان
دہلی قبرستان
author img

By

Published : Jun 11, 2020, 2:11 PM IST

کورونا وائرس اور شدید گرمی کے باوجود ان دنوں جدید قبرستان اور آئی ٹی او کے آس پاس کے علاقے میں پانی کے زبردست بحران کا سامنا ہے ۔

حالت یہ ہے کہ مردہ کو دفن کرنے آنے والے افراد کو بھی پینے کا پانی میسر نہیں ہورہا ہے۔

دہلی: جدید قبرستان میں پانی کا مسئلہ برقرار

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بار بار شکایات کے باوجود دلی جل بورڈ کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

جدید قبرستان اور اس سے متصل علاقے میں رہنے والے افراد بھی فی الحال پانی کی قلت سے پریشان ہیں ۔

خیال رہے کہ دہلی گیٹ قبرستان کے آخری حصے کو کووڈ ۔19 سے مرنے والے افراد کو یہاں دفنایا جائے گا۔

قبرستان میں موجود پینے کے پانی کے ٹینک کو بورنگ کے پانی سے بھرا جارہا ہے ، جس کی وجہ سے لوگوں کو پانی کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

قبرستان کے منشی مشکور نے الزام لگایا ہے کہ یہاں ڈیڑھ ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے ، لیکن یہاں دہلی جل بورڈ کے پانی کی فراہمی نہیں ہے، جس کی وجہ سے نہ صرف قبرستان بلکہ آس پاس کے علاقے میں رہنے والے لوگوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جب کہ حاجی رئیس احمد کا کہنا ہے کہ انہوں نے دہلی جل بورڈ کے عہدیداروں کے ساتھ ساتھ مقامی رکن اسمبلی کو بھی آگاہ کیا لیکن کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.