نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا، دہلی اور غازی آباد سمیت پورے این سی آر میں رات سے موسلادھار بارش ہورہی ہے۔ بھاری بارش کی وجہ سے نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا کے کئی مقامات پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا کی سڑکیں تالاب میں تبدیل ہوگئی ہیں۔ پانی جمع ہونے کی وجہ سے گاڑی والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ یہاں تک کہ سیکٹر 30 میں واقع ضلع اسپتال میں بھی پانی داخل ہوچکا ہے۔ سیکٹر 15 میں لوگوں کے گھروں میں پانی گھس چکا ہے۔ مقامی لوگ گھروں کے اندر سے بالٹی اور ڈبوں سے پانی نکال رہے ہیں۔ نوئیڈا کی سیکٹر 63 پولیس چوکی میں بھی پانی بھر گیا یے۔ چوکی کے باہر سڑک پر تالاب جیسی صورتحال ہے۔ لوگ شدید کرب میں مبتلا ہیں ایسا کوئی علاقہ نہیں بچا جہاں پانی جمع نہیں ہوا ہو۔
- مزیدپڑھیں: دہلی میں موسلا دھار بارش
پانی مکمل طور پر نوئیڈا کے سیکٹر 44 میں داخل ہوگیا ہے۔ لوگ گھروں کے اندر پھنسے ہوئے ہیں۔ گوتم بدھ نگر کی حالت ایک رات کی بارش میں بد سے بدتر ہوگئی ہے۔ گھروں، گلیوں، سڑکوں اور سیکٹرز میں بارش کا پانی جمع ہے۔ بارش نے نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا حکام کی تیاریوں کی پول کھول دی ہے۔