ETV Bharat / state

Farmer's Law Protest: لال قلعہ تشدد معاملے میں مزید ایک گرفتار

author img

By

Published : Jun 28, 2021, 11:18 AM IST

لال قلعہ تشدد معاملے میں پانچ ماہ سے فرار چل رہے گروجوت سنگھ کو دہلی پولیس کی خصوصی سیل نے گرفتار کرلیا ہے۔ لال قلعے پر تشدد اور 'نشان صاحب کا جھنڈا' لہرانے کے معاملے میں پولیس اس کی تلاش کررہی تھی۔ اس پر ایک لاکھ روپے کے انعام کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔

دہلی: لال قلعہ تشدد معاملے میں ایک گرفتار

قومی دارالحکومت دہلی کے لال قلعہ تشدد معاملے میں پانچ مہینے سے فرار چل رہے ایک ملزم کو دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے گرفتار کرلیا ہے۔ لال قلعے پر تشدد اور 'نشان صاحب' کا جھنڈا لہرانے کے معاملے میں پولیس اسے تلاش کر رہی تھی۔ اس پر ایک لاکھ روپے انعام کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔ ملزم کی شناخت گرجوت سنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔

ڈی سی پی سنجیو یادو کے مطابق دہلی پولیس کی مختلف ٹیمیں 26 جنوری کو ہوئے لال قلعہ تشدد معاملے میں مفرور ملزمان کو تلاش کر رہی تھی۔

اس دوران خصوصی سیل کو اطلاع ملی تھی کہ گرجوت سنگھ اپنے کچھ ساتھیوں سے ملنے آئے گا۔ اس اطلاع پر اسپیشل سیل کی ٹیم نے اسے امرتسر سے گرفتار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Coronavirus Update: بھارت میں کورونا وائرس کے 46,148 نئے کیسز، 979 اموات

انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس ٹیم گرجوت سنگھ کو دہلی لے کر آ گئی ہے، جہاں اس سے مزید پوچھ گچھ کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.