ETV Bharat / state

Wajid Khan on BJP: 'شاہین باغ کو ٹارگیٹ کیا جارہا ہے'

وارڈ کونسلر واجد خان نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'جہانگیر پوری میں کارروائی کے بعد اب غیرقانونی تجاوزات کے انہدام کو لے کر شاہین باغ کو بی جے پی ٹارگیٹ کرنے کی کوشش کررہی ہے، اس علاقے میں کوئی غیرقانونی قبضہ نہیں ہے جن لوگوں نے بھی قبضہ کیا تھا ان لوگوں نے ہٹالیا ہے۔ Shaheen Bagh Ward Councillor Wajid Khan on BJP

شاہین باغ کو ٹارگیٹ کیا جارہا ہے
شاہین باغ کو ٹارگیٹ کیا جارہا ہے
author img

By

Published : May 7, 2022, 10:04 AM IST

نئی دہلی: شاہین باغ وارڈ نمبر 102 کے وارڈ کونسلر واجد خان نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کالندی کنج سے جامعہ نگر تھانہ تک غیر قانونی تجاوزات ہٹانے کی بات کررہی ہے در اصل وہ زمین اترپردیش کی ہے اس پر ایس ڈی ایم سی کیسے بلڈوزر چلاسکتی ہے ویسے بھی یہاں غیرقانونی تجاوزات نہیں ہے جس کو بی جے پی کے لوگ بڑھا چڑھا کر پیش کررہے ہیں۔ واجد خان نے کہا کہ 'جس علاقے میں امن وامان سے لوگ رہ رہے ہیں وہاں کے لوگوں کو غیرقانونی قبضہ ہٹانے کے نام پر لوگوں کو پریشان کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ 'Wajid Khan says Shaheen Bagh is being targeted

شاہین باغ کو ٹارگیٹ کیا جارہا ہے

شاہین باغ کے کونسلر نے کہا کہ 'ایم سی ڈی انتخابات سے قبل بی جے پی دہلی کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی مرکزی قیادت نے ہار کے خوف سے تینوں میونسپل کارپوریشن کو پارلیمنٹ میں بل پاس کراکر ایک کردیا اور اب ہار کی ڈر سے شاہین باغ میں ماحول خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ واجد خان نے کہا کہ 'وہ غیر قانونی تجاوزاٹ ہٹانے کے خلاف نہیں ہیں لیکن یہ کارروائی پوری دہلی میں ہونی چاہیے اور ہر ہفتے ہونی چاہیے۔'

واضح رہے کہ شاہین باغ میں جنوبی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف ہونے والی انہدامی کارروائی کو پولیس فورس دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے فی الحال ملتوی کردی گئی ہے۔ ایس ڈی ایم سی کے سینٹرل زون کمشنر راجپال سنگھ نے میڈیا کوبتایا کہ شاہین باغ میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف 5 مئی کو ہونے والی کارروائی کو فورس نہ ملنے کی وجہ سے فی الحال ملتوی کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'دوسری جگہوں پر غیرقانونی تجاوزات کے خلاف مہم جاری ہے لیکن شاہین باغ میں فورس نہ ملنے کی وجہ سے فی الحال ملتوی کردی گئی ہے۔'

دریں اثنا جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن نے نوٹس جاری کیا ہے جس کے مطابق غیر قانونی تجاوزات کے خلاف مہم 13 مئی تک جاری رہے گی۔ جن علاقوں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف یہ انہدامی کارروائی کی جانی ہے ان میں وارڈ 103، 83، 102، 89، 101، 58، 59 اور 98 شامل ہیں۔ وارڈ نمبر 102 شاہین باغ اور ابوالفضل آتا ہے جو خالص مسلم آبادی پر مشتمل ہے۔ یہاں 5 مئی اور 9 مئی کو انہدامی کارروائی کو انجام دیا جانا ہے جس کے لیے پولیس انتظامیہ سے کثیر تعداد میں مرد وخواتین پولیس فورس دستیاب کرانے کی اپیل کی ہے۔ شاہین باغ کے جن علاقوں میں ایس ڈی ایم سی کا بلڈوزر چلنے کی بات کی گئی ہے وہ کالندی کنج مین روڈ سے جامعہ نگر تھانہ تک ہے جو پشتہ کے قریب ان دنوں ایک سے بڑھ کر ایک بڑی دکانیں ہیں۔ جبکہ 9 مئی کو شاہین باغ کے مصروف ترین علاقہ جی بلاک میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کی جانی ہے۔ SDMC bulldozer will run in Shaheen Bagh

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.