ETV Bharat / state

چار ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج کا آج اعلان - تلنگانہ میں 119 نسشتوں کے نتائج

ملک کی چار ریاستوں، مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ وہیں میزروم میں چار دسمبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ Assembly elections 2023 result of five states

Assembly elections
Assembly elections
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 2, 2023, 11:28 AM IST

Updated : Dec 3, 2023, 11:51 AM IST

نئی دہلی: چار ریاستوں، مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ چھتیس گڑھ میں دو مرحلوں میں ووٹ ڈالے گئے ہیں جب کہ دیگر چار ریاستوں میں ایک ہی مرحلے میں ووٹ ڈالے گئے ہیں۔ ان پانچ میں سے تین ریاستوں کے نتائج آج سامنے آ جائیں گے۔ چاروں ریاستوں میں سخت سکیورٹی انتظامات کے بیچ ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

چھتیس گڑھ میں 7 اور 17 نومبر، مدھیہ پردیش میں 17 نومبر، میزروم میں 7 نومبر، راجستھان میں 23 نومبر اور تلنگانہ میں 30 نومبر کو ووٹنگ ہوئی ہے۔ پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں کل 16.14 کروڑ ووٹرز تھے۔ ان میں 8.2 کروڑ مرد ووٹرز اور 7.8 کروڑ خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ اس بار 60.2 لاکھ نئے ووٹرز تھے۔ 5 ریاستوں میں 679 اسمبلی نشستیں ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق میزورم کی میعاد دسمبر 2023 میں ختم ہو رہی ہے۔ باقی ریاستوں کی میعاد جنوری 2024 میں ختم ہو رہی ہے۔

  • چھتیس گڑھ میں 90 نشستوں کے نتائج

ریاست چھتیس گڑھ کی 90 نشستوں پر اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ ڈالے گئے ہیں۔ چھتیس گڑھ میں تقریبا 70 فیصد ووٹنگ درج کی گئی ہے۔ چھتیس گڑھ اسمبلی کی میعاد 3 جنوری 2024 کو ختم ہوگی۔ ریاست میں آخری اسمبلی انتخابات نومبر 2018 میں ہوئے تھے۔ کانگریس نے ان انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔فی الحال بی جے پی اور کانگریس کے درمیان مقابلہ ہے۔ اور دونوں ہی پارٹیاں انتخابات میں کامیابی کا دعوی کررہی ہے۔

  • #WATCH | Delhi: Congress MP Pramod Tiwari says, "We've feedback from workers. In the four states (Chhattisgarh, Madhya Pradesh, Rajasthan and Telangana), we are going to form the government... In Mizoram, we will form a government in alliance." pic.twitter.com/XC7A65pju3

    — ANI (@ANI) December 2, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
  • تلنگانہ میں 119 نسشتوں کے نتائج

تلنگانہ میں 30 نومبر کو ووٹ ڈالے گئے ہیں۔ ریاست میں مجموعی اعتبار سے 64 فیصد ہی ووٹنگ ہوئی ہے۔ حیدرآباد میں سب سے کم ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ حیدرآباد میں صرف 40 فیصد پولنگ ہوئی۔ وہیں سب سے زیادہ میدک میں 80 فیصد سے زیادہ ووٹنگ درج کی گئی۔ ماونوازوں سے متاثرہ علاقوں کے حلقوں میں شام 4 بجے ہی ووٹنگ ختم ہوئی۔ تلنگانہ اسمبلی کی میعاد 16 جنوری 2024 کو ختم ہو رہی ہے۔ فی الحال ریاست میں بھارت راشٹرا سمیتی کی حکومت قائم ہے۔ اگر بی آر ایس کو انتخابات میں سبقت ملتی ہے تو چندر شیکھر راؤ تیسری مرتبہ وزیراعلی بنیں گے۔ تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کو بھی کرناٹک کی طرح انتخابات میں کامیابی کا یقین ہے۔

  • راجستھان 200 نشستوں پر انتخابی نتائج

راجستھان میں مجموعی اعتبار سے 70 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ راجستھان میں اسمبلی کی مدت 14 جنوری 2024 کو ختم ہو رہی ہے۔ ریاست میں 200 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی۔راجستان میں کانگریس اور بی جے پی کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ سنہ 2018 کے انتخابات میں کانگریس کو کامیابی حاصل ہوئی تھی۔

  • VIDEO | Rajasthan Assembly Election: "First, we need to win the elections and I have always accepted people's mandate and am still doing so. After the results on December 3, if we cross the majority mark, then the Congress MLAs and leadership will decide on individual… pic.twitter.com/xVU429gtnY

    — Press Trust of India (@PTI_News) November 25, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
  • مدھیہ پردیش میں 230 نشستوں کے انتخابی نتائج

تقریباً 5 کروڑ 60 لاکھ ووٹرز میں سے کم از کم 72 فیصد نے اپنا ووٹ ڈالا۔ اور اس طرح 2533 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کل یعنی 3 دسمبر کو ہوگا۔ 2018 کے اسمبلی انتخابات میں 75.63 فیصد ووٹروں نے اپنا ووٹ ڈالا تھا۔ریاست کی تمام 230 سیٹوں کے لیے ووٹنگ ایک ہی مرحلے میں ہوئی۔ ریاست میں اسمبلی کی مدت 6 جنوری 2024 کو ختم ہو رہی ہے۔ ریاست میں آخری اسمبلی انتخابات نومبر 2018 میں ہوئے تھے۔ ان انتخابات میں کانگریس کو کامیابی حاصل ہوئی تھی۔ ریاست میں کانگریس نے حکومت بنائی تھی۔ تاہم مارچ 2020 میں کانگریس کے 22 اراکین اسمبلی نے اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد بی جے پی نے حکومت بنائی تھی۔

  • #WATCH | Madhya Pradesh CM Shivraj Singh Chouhan says, "We are confident that BJP is forming the government...Every section of the society has supported the BJP. We will form the government with an overwhelming majority... Everything will become clear tomorrow." pic.twitter.com/S1VNQdauDh

  • میزورم میں 40 نشستوں پر قسمت آزمائی

میزورم میں بھی اسمبلی انتخابات کے لئے 40 نشستوں پر ووٹ ڈالے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے میزورم میں ووٹوں کی گنتی کی تاریخ بدل دی ہے۔ میزورم میں نتائج کی تاریخ بدل کر 4 دسمبر کر دی گئی ہے۔ اب میزورم میں چار ریاستوں کے نتائج کے اعلان کے اگلے دن گنتی ہوگی۔ میزورم اسمبلی کی میعاد 17 دسمبر 2023 کو ختم ہو رہی ہے۔

  • #WATCH | After, ECI revises the date of counting for the General Election to the Legislative Assembly of Mizoram from 3rd to 4th Dec, ZPM (Zoram People's Movement) candidate Lalnghinglova Hmar says, "...We all know Mizoram is a Christian state...Counting votes on Sunday will be a… pic.twitter.com/PDm6rMvJml

مزید پڑھیں: میزورم کے نتائج کی تاریخ تبدیل، اب ووٹوں کی گنتی 4 دسمبر کو ہوگی

واضح رہے کہ ان پانچ ریاستوں میں انتخابات کے نتائج کا اعلان کل یعنی 3 دسمبر کو کیا جائے گا۔ ان تمام پانچ ریاستوں میں سیاسی پارٹیوں نے جم کر انتخابی مہم چلائی۔ مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ میں بی جے پی اور کانگریس دونوں ہی کامیابی کا دعوی کررہے ہیں۔

Last Updated : Dec 3, 2023, 11:51 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.