ETV Bharat / state

ووڈا فون، آئیڈیا اور ایئرٹیل کا پری پیڈ پلان مہنگا

author img

By

Published : Dec 1, 2019, 7:16 PM IST

Updated : Dec 1, 2019, 7:23 PM IST

ٹیلی مواصلات کے شعبہ میں کال کی شرحوں میں مسابقت کے ساتھ ہی سرکاری ٹیکسز کے بقائے کی ادائیگی کی وجہ سے ٹیلی کام آپریٹرز ووڈا فون آئیڈیا لمیٹیڈ اور بھارتیہ ایئرٹیل نے نئے پلان پیش کیے ہیں جس سے اب کال کی شرحوں کے ساتھ ہی موبائل انٹرنیٹ بھی مہنگا ہوگیا ہے۔

ووڈا فون آئیڈیا اورایئرٹیل کا پری پیڈپلان ہوا مہنگا

دونوں کمپنیوں کی نئی شرحیں تین دسمبر سے قومی سطح پر نافذالعمل ہوں گی۔ اب ووڈا فون آئیڈیا یا ایئرٹیل سے بھی دوسرے آپریٹرز پر ایک مقررہ حد سے زیادہ کال کرنے پر چھ پیسے فی منٹ کا چارج لگے گا۔

ووڈا فون نے اتوار کو جاری ایک بیان میں یہ اطلاع دیتے ہوئے پری پیڈ خدمات کے لیے دو روز میں 28 روز، 84 روز اور 365 روز کے نئے پلان پیش کیے۔ نئے پلان سابقہ پلان کے مقابلہ تقریبا 40 فیصد تک مہنگے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی کمپنی نے دوسرے آپریٹرز پر کی جانے والی کال کی بھی حد مقرر کردی ہے۔ اب گاہک ووڈا فون آئیڈیا سے ایئر ٹیل، بی ایس این ایل اور جیو پر ایک مقررہ حد تک ہی کال کرسکیں گے۔

ووڈا فون سے ووڈا فون یا ووڈا فون سے آئیڈیا یا آئیڈیا سے ووڈا فون یا آئیڈیا سے آئیڈیا کی کال کو آن نیٹ کال مانا جائے گا جبکہ ووڈا فون آئیڈیا سے دوسرے آپریٹرز پر کال کو آف نیٹ کال مانا جائے گا اور مقررہ حد سے زیادہ کال کرنے پر چھ پیسے فی منٹ کا چارج لگے گا۔

اسی طرح سے ایئرٹیل کا ٹیرف 50 پیسے سے لے کر 2 اعشاریہ 85 روپے یومیہ مہنگا ہوگیا ہے۔ ایئرٹیل بھی مقررہ حد سے زیادہ کال کرنے پر 6 پیسے فی منٹ وصول کرے گا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Dec 1, 2019, 7:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.