ETV Bharat / state

عراق میں ایران کے سفارت خانے کے باہر تشدد - نجف میں مظاہرین نے ایرانی سفارت خانے کی عمارت میں آگ

عراق کے جنوبی شہر نجف میں مظاہرین نے ایرانی سفارت خانے کی عمارت میں آگ لگا دی

عراق میں ایران کے سفارت خانے کے باہر تشدد

author img

By

Published : Nov 28, 2019, 3:32 PM IST

نجف کے گورنر ایل ياسري نے یہ اطلاع دی کہ مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں 80 افراد زخمی ہوئے ہیں، جس کے بعد انتظامیہ نے علاقے میں کرفیو لگا دیا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے ایران سفارت خانے کی عمارت میں آگ لگا دی جس میں47 سیکورٹی فورسز زخمی ہو گئے۔

عراق میں ایران کے سفارت خانے کے باہر تشدد۔ویڈیو
گورنر نے زور دے کر کہا کہ مظاہرین کی طرف سے ایرانی سفارت خانے میں لگائی گئی آگ کو فائر فائٹر عملہ اب بھی کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ جبکہ پولیس کو مظاہرین کو بھگانے کے لئے گولی نہ چلانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔قابل غور ہے کہ بے روزگاری، سرکاری بدعنوانی اور بنیادی خدمات میں فقدان کے معاملہ پر عراق کے دارالحکومت بغداد اور دوسرے کئی صوبوں سمیت تقریبا پورے ملک میں اکتوبر کے آغاز سے ہی لوگوں کے احتجاج و مظاہرہ جاری ہیں۔ مظاہرے کے دوران پولیس کے ساتھ جھڑپ اور تشدد کی وارداتیں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ پرتشدد مظاہروں میں اب تک سینکڑوں افراد کی جان بھی جا چکی ہے۔

Intro:Body:

e

Conclusion:

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.