جسٹس نوین چاولہ اور جسٹس آشا مینن کی تعطیلی بنچ نے حکام کو کووڈ-19 کےپروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا اور دکانداروں سے احتیاط برتنے کو کہا ہے۔
عدالت نے یہ حکم ان تصاویر کا جائزہ لینے کے بعد دیا جس میں لوگ دہلی میں پابندیاں ختم ہونے کے بعد کووڈ- 19 کے حفاظتی پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
عدالت نے کہا کہ 'ہم نے دوسری لہر میں بڑی قیمت ادا کی ہے۔ ہم نہیں جانتے کہ کوئی ایسے گھر ہیں جو براہ راست یا بالواسطہ دوسری لہر سے متاثر نہیں ہوئے ہیں۔
عدالت نے مرکز اور دہلی حکومت کو بھی نوٹس جاری کیا ہے اور اس معاملے میں اسٹیٹس رپورٹ طلب کرلی ہے۔ اگلی سماعت کے لئے 9 جولائی کی تاریخ مقرر کی ہے۔
یو این آئی