ETV Bharat / state

نوئیڈا: بی جے پی کی تقریب میں کووڈ-19 پروٹوکول کی خلاف ورزی - بی جے پی کے مہیش شرما

تقریب میں بی جے پی کے ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ، نوئیڈا کے رکن پارلیمنٹ مہیش شرما، رکن اسمبلی پنکج سنگھ اور نواب سنگھ ناگر موجود تھے۔

کووڈ
کووڈ
author img

By

Published : Mar 27, 2021, 10:43 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں کووڈ-19 کے پیش نظر کسی بھی اجتماعی تقریب کے لیے انتظامیہ سے اجازت لازمی کی گئی ہے۔ لیکن آج نوئیڈا کے اندرا گاندھی آرٹ سینٹر سیکٹر 6 میں بی جے پی کی جانب سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں کووڈ-19 پروٹوکول کی خلاف ورزی کی گئی۔

اس تقریب میں بی جے پی کے ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ، نوئیڈا کے رکن پارلیمنٹ مہیش شرما، رکن اسمبلی پنکج سنگھ اور نواب سنگھ ناگر موجود تھے۔ اس پروگرام میں زبردست بھیڑ جمع ہوئی اور سوشل ڈیسٹینسنگ و دیگر پروٹوکول کا کوئی لحاظ نہیں رہا۔

کووڈ-19 پروٹوکول کی خلاف ورزی
کووڈ-19 پروٹوکول کی خلاف ورزی

یہاں ریاستی حکومت اور ڈی ایم کی تمام گائڈ لائن دھری کی دھری رہ گئیں۔ غور کرنے والی بات ہے کہ جب برسرِ اقتدار پارٹی کے ذمہ داران اور کارکنان کھلے عام پروٹوکول کو نظر انداز کر کے اجتماعی غلطی کر رہے ہیں تو دوسروں سے کیا توقع کی جا سکتی ہے۔

کووڈ-19 پروٹوکول کی خلاف ورزی
کووڈ-19 پروٹوکول کی خلاف ورزی

موسم کی بدلتی صورتحال کے باعث کورونا وائرس کی دوسری لہر کا اثر تیز ہو چکا ہے اور حکام کی جانب سے شہریوں پر حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
'مرکز نظام الدین اور تبلیغی جماعت کے اراکین کو بدنام کرنے کی منظم کوششیں ناکام ہوئیں'

ابھی دو روز قبل نوئیڈا اور غازی آباد میں کووڈ-19 کےحوالے سے گائیڈ لائن جاری کی گئی ہیں۔ جس میں ریاستی حکومت کے احکامات کے تحت تمام اسکول اور تعلیمی ادارے 31 مارچ تک بند کر دیے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.