ETV Bharat / state

Delhi New LG: Vinay Kumar Saxena: ونے کمار سکسینہ دہلی کا لیفٹیننٹ گورنر مقرر

author img

By

Published : May 23, 2022, 10:30 PM IST

کھادی گرام ادیوگ کمیشن کے چیئرمین ونے کمار سکسینہ کو دہلی کا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کیا گیا ہے اس کی اطلاع صدر جمہوریہ کے دفتر سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے ذریعے دی گئی ہے۔ Delhi New LG: Vinay Kumar Saxena

ونے کمار سکسینہ دہلی کا لیفٹیننٹ گورنر مقرر

نئی دہلی: صدر رام ناتھ کووند نے کھادی گرام ادیوگ کمیشن کے چیئرمین ونے کمار سکسینہ کو دہلی کا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کیا ہے۔ یہ اطلاع پیر کی شب صدر کے دفتر سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں دی گئی ہے۔ سکسینہ سابق لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کی جگہ لیں گے۔ بیجل جنہوں نے دسمبر 2016 میں چارج سنبھالا تھا اور 18 مئی کو استعفیٰ دے دیا۔ Delhi New LG: Vinay Kumar Saxena

صدر کے دفتر سے جاری ہونے والی ایک ریلیز میں کہا گیا ہے، ’’صدر نے ونے کمار سکسینہ کو قومی راجدھانی دہلی کا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کیا ہے۔ ان کی تقرری کا اطلاق اس دن سے ہوگا جس دن وہ چارج سنبھالیں گے۔ ریلیز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ’’صدر نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کے عہدے سے انل بیجل کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔‘‘

مزید پرھیں:

انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس کے سینئر افسر سکسینہ اس وقت مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز کی وزارت کے تحت کھادی گرام ادیوگ کمیشن کے چیئرمین ہیں۔سکسینہ نیشنل کونسل فار سول لبرٹیز کے بانی صدر رہے ہیں، جو کہ گجرات کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر امدادی کام کیا تھا۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.