کسان مورچہ کے رہنماؤں نے کہا کہ یہ پیغام پنجاب کے دیہات تک پہنچا دیا گیا ہے اور کاشتکاروں نے فصلوں کی کٹائی بھی شروع کردی ہے۔ اسی طرح وہ کاشتکار جو ہریانہ سے ہیں وہ روٹیشن کے مطابق اپنی فصلیں کاٹ کر دھرنے تک پہنچ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ یہ سوچ رہے ہیں کہ فصل کی کٹائی کے وقت کسان تحریک کمزور پڑ جائے گئی ہے، تب انہیں یہ فراموش نہیں کرنا چاہئے کہ کسان تحریک کی حمایت پورے ملک میں مسلسل بڑھتی جارہی ہے اور جنوبی ہند میں سینکڑوں انجمنوں نے بھی لڑائی شروع کردی۔ ہے۔