امت شاہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ شروع کی گئی غریب فلاحی اسکیم کو بصیرت بھرا قدم قرار دیتے ہوئے ٹویٹس کی ایک سیریز میں کہا کہ 5000 کروڑ روپے کی یہ اسکیم ملک کو خود انحصار کرنے میں نمایاں کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پہلے لوگ روزگار کی تلاش میں شہر جاتے تھے لیکن اب’غریب کلیان روزگار مہم‘ کے ذریعے انہیں ان کی مہارت کی بنیاد پر گھروں کے قریب ہی روزگار فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کی ترقی میں لوگوں کی صلاحیتوں کو استعمال کیا جائے گا، جس سے دیہی معیشت کو مزید تقویت ملے گی۔ اس میں چھ ریاستوں کے 116 اضلاع کے گاؤں کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی بھارت میں روزگار اور جامع ترقی کے مواقع کی فراہمی کے لیے، حکومت کی 25 اسکیموں کو اس میں شامل کیا گیا ہے۔ اس سے تارکین وطن مزدوروں اور غریبوں کو کورونا کی وبا سے پیدا ہونے والے چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔