غازی آباد: غازی آباد کے کراسنگ ریپبلک علاقے میں واقع اسوٹیک نیکسٹ سوسائٹی کی لفٹ میں گزشتہ روز 3 بچیاں تقریباً 25 منٹ تک پھنسی رہیں، بچیاں اتنی خوفزدہ تھیں کہ لفٹ سے باہر نکلنے کے بعد BHI کسی سے بات تک نہیں کر پارہی تھیں۔ اس کے بعد سوسائٹی میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ حالانکہ کافی دیر تک کسی کو معلوم نہیں تھا کہ لفٹ میں 3 بچیاں پھنسی ہوئی ہیں۔ معلوم ہونے پر کافی مشقت کے بعد انہیں لفٹ سے باہر نکالا گیا۔ girls stuck in lift in ghaziabad
بتایا جا رہا ہے کہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے لفٹ 25 منٹ تک بند ہوگئی تھی، جس کی وجہ سے بچیاں 25 منٹ تک لفٹ میں پھنسی رہیں۔ تاہم کچھ دیر بعد لفٹ میں پھنسی بچیوں کا ویڈیو منظر عام پر آگیا جس میں واضح طور پر دیکھا جارہا ہے کہ بچیاں رو رو کر مدد کی التجا کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ لفٹ کا دروازہ کھولنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں لیکن دروازہ نہیں کھل رہا ہے۔ بچیاں لفٹ میں کافی خوفزدہ دکھ رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:
اس معاملے کے بعد کراسنگ ریپبلک پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ عمارت کی دیکھ بھال سے وابستہ اہلکار، اپنی ذمہ داری کو صحیح طریقے سے ادا نہیں کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ لفٹ کی دیکھ بھال کرنے والی کمپنی پر بھی الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔ اس حوالے سے ایس پی سٹی نپن اگروال کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کے بعد کارروائی کی جائے گی۔ girls stuck in lift in ghaziabad