ETV Bharat / state

Sidhu Musewala murder case: سدھو موسے والا قتل معاملہ، ملزمین کا پستول کے ساتھ ویڈیو وائرل - پانچ دن کی پولیس ریمانڈ

سدھو موسے والا قتل معاملہ میں شامل شوٹروں کا ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے۔ اس ویڈیو میں ایک کار میں پانچ شوٹر ہتھیاروں کے ساتھ دیکھائی دے رہے ہیں۔ وہیں دہلی پولیس موسے والا قتل معاملے میں تیسرے شوٹر انکت کو اس کے معاون کے ساتھ گرفتار کر چکی ہے اور عدالت نے دونوں ملزمین کو پانچ دن کی پولیس ریمانڈ میں بھیج دیا ہے۔ Video of accused in Sidhu Musewala murder case viral

سدھو موسے والا کے ملزمین کا پستول کے ساتھ ویڈیو وائرل

author img

By

Published : Jul 4, 2022, 9:51 PM IST

دہلی: دہلی پولیس نے کہا کہ تیسرے شوٹر کی شناخت انکت سرسا کے طور پر کی گئی ہے، جسے موسے والا کو قتل کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔ پولیس نے سرسا کے ایک معاون سچن بھیوانی کو بھی گرفتار کیا ہے۔ وہیں ملزمین کو کورٹ نے پانچ دن کی پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ کورٹ نے کہا کہ پوری سازش کا انکشاف کرنے کے لیے انکت اور اس کے معاون سچن بھیوانی کو پولیس حراست میں بھیجنا ضروری ہے۔ Punjabi Singer Siddhu moosewala murder case

سدھو موسے والا قتل معاملہ، ملزمین کا پستول کے ساتھ ویڈیو وائرل

دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے اتوار کو دہلی کے کشمیری گیٹ آئی ایس بی ٹی سے انکت کوگرفتار کیا۔ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کے کمشنر آف پولیس ایچ جی ایس دھالیوال نے کہا کہ ماسٹر مائنڈ کو پکڑنے اور بین الاقوامی مجرمانہ سازش کے بارے میں پتہ لگانے کے بعد، اسپیشل سیل کی ترجیح انہیں پکڑنا تھا جس نے گولی چلائی تھی اورسدھو کو ہلاک کیا تھا۔ کافی کوششوں کے بعد 19 جون کو پہلے شوٹر کو گرفتار کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم مجرموں تک پہنچنے کے لیے مدھیہ پردیش، جھارکھنڈ، گجرات، ہریانہ، اتر پردیش اور دہلی سمیت چھ ریاستوں میں سرگرم تھی۔ حکام کے مطابق انکت پنجابی گلوکار کے قتل میں ملوث شوٹروں میں سے ایک تھا جبکہ سچن چار شوٹرز کو پناہ دینے کا ذمہ دار تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہریانہ کا رہائشی بھیوانی راجستھان میں لارنس بشنوئی کا گینگ چلاتا ہے۔ وہ راجستھان کے چورو میں ایک کیس میں بھی مطلوب ہے۔ گزشتہ ماہ اس معاملے میں اسپیشل سیل نے دو شوٹروں سمیت تین افراد کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ اتوار کو اسپیشل سیل نے انکت اور سچن بھیوانی کو گرفتار کرنے کے بعد اب تک اس معاملے میں پانچ ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔

وہیں ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے، جس میں شوٹر پستول لہراتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ پنجاب کے منسا میں 29 مئی کو پنجابی گلوکار اور کانگریس لیڈر موسے والا کی کارکوروک کر مجرموں نے گولی مار کرقتل کردیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں: Moose Wala Murder Case: موسے والا قتل معاملے میں شارپ شوٹر سورو مہاکال پونے میں گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.