ETV Bharat / state

نائب صدر نے 22 زبانوں میں لوگوں سے خطاب کیا

author img

By

Published : Feb 21, 2020, 2:30 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 1:50 AM IST

نائب صدر وینکیا نائیڈو نے عالمی یوم مادری زبان کے موقع پر منعقدہ تقریب میں اپنے خطاب کے دوران 22 زبانوں کا استعمال کرکے سامعین کو حیرت زدہ کردیا۔ ساتھ میں نائیڈو نے تمام شہریوں کو اپنی مادری زبان کو فروغ دینے اور دیگر زبانیں سیکھنے پر زور دیا۔

نائب صد کے 22 زبانوں میں لوگوں سے خطاب کیا

نئی دہلی میں نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے جعمرات کو مادری زبان کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام میں 22 زبانوں میں لوگوں سے خطاب کیا اور بھارتی زبانوں کے تحفظ اور فروغ دینے کے اہمیت و افادیت کو اجاگر کیا۔

انہوں نے تمام شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنی مادری زبان کو فروغ دینے اور ساتھ میں دیگر زبانیں سیکھنے کا عہد کریں۔نائب صدر نے بھارتی زبانوں کو وسیع پیمانے پر فروغ دینے کے لیے ایک قومی تحریک شروع کرنے پر زور دیا اور کہا کہ جب ہم مادری زبان کی حفاظت اور ترویج کرتے ہیں تو ہم لسانی اور ثقافتی تنوع کو تحفظ اور فروغ دیتے ہیں۔

نائب صدر نے زبان اور روزگار کے مابین رابطہ قائم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمتوں میں ایک خاص سطح تک بھرتیوں کے لیے بھارتی زبانوں کے علم کو لازمی بنانا ہوگا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ جامع ترقی اور اس کے نشوونما کے لیے زبان ایک 'کیٹلسٹ' کے طور پر کام کرسکتی ہے۔نائیڈو نے زور دیا کہ انتظامیہ کی سطح میں مقامی زبان کے استعمال پر فروغ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہائی اسکول کی سطح تک زبانوں میں میڈیم آف انسٹرکشن لازمی ہوناچاہیے۔

انہوں نے سپریم کورٹ کے ذریعہ فیصلے کی کاپیاں چھ زبانوں میں مہیا کرنے والے قدم پر سپریم کورٹ کی تعریف کی اور کہا کہ دیگر تمام ماتحت عدالتین بھی اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

نائب صدر نے بھارت کے خوبصورت اور مالامال لسانی ورثے کے تحفظ اور فروغ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 'ماتری بھاشا'کا جشن صرف ایک دن بنانے تک محدود نہیں رکھنا چاہئے اور تمام شہریوں کو اپنی روزانہ زندگی کی بنیاد پر اپنی مادری زبان استعمال کریں۔

بابائے قوم کے قول کو یاد کرتے ہوئے نائیڈو نے کہا کہ مہاتما گاندھی نے ملک کو یاد دلایا تھا کہ ہمیں اپنی مادری زبان کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہمیں انگریزی جیسے دیگر زبانیں سیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔

نائب صدر کی آمد پر طلبا نے روایتی بھارتی لباس میں ملبوس مختلف ریاستوں کے متحرک ثقافت کی نمائندگی کرتے ہوئے 22 زبانوں میں ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے مرکزی حکومت کے مختلف اداروں کے ذریعہ لگائے گئے کتابوں کی دکانوں کا بھی دورہ کیا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 1:50 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.