ETV Bharat / state

نیشنل ڈاکٹرز ڈے کے موقع پر وزیراعظم اور نائب صدر جمہوریہ کی مبارکباد

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ 'انسانیت کی بے لوث خدمات پر میں پوری قوم کے ڈاکٹرز کومبارکباد دیتا ہوں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔'

قومی یوم ڈاکٹر کے موقع پر وزیراعظم اور نائب صدر جمہوریہ کی مبارکباد

author img

By

Published : Jul 1, 2020, 9:56 AM IST

وزیراعظم نریندر مودی اور نائب صدر جمہوریہ نے بدھ کے روز یوم ڈاکٹر کے موقع پر ملک بھر کے ڈاکٹرز کو ان کی 'انسانیت کی بے لوث خدمت' کے لئے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی۔

قومی یوم ڈاکٹر کے موقع پر وزیراعظم  کی مبارکباد

مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں سب سے آگے رہنے والے ہمارے ہمارے ڈاکٹرز کو بھارت سلام پیش کرتا ہے۔ # ڈاکٹرز ڈے 2020'

وہیں ایم وینکیا نائیڈو نے ٹویٹ کے ذریعہ مغربی بنگال کے سابق وزیر اعلی ڈاکٹر بی سی رائے کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

قومی یوم ڈاکٹر کے موقع پر نائب صدر جمہوریہ کی مبارکباد

انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'قومی یوم ڈاکٹر کے موقع پر میں مغربی بنگال کے سابق وزیر اعلی اور لیجنڈ فزیشیئن ڈاکٹر بی سی رائے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جنہوں نے بھارت میں میڈیکل کے شعبے کی ترقی میں انمول شراکت کی۔ # ڈاکٹرز ڈے'

انہوں نے مبارک باد دیتے ہوئے جاری وبائی امراض کے درمیان صحت کارکنان کی کوششوں اور خدمات کے لئے ان کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ 'انسانیت کی بے لوث خدمات پر میں پوری قوم کے ڈاکٹرز کومبارکباد دیتا ہوں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔'

وہیں وزیر داخلہ امت شاہ نے قومی ڈاکٹرز ڈے کے موقع پر قوم کو سلامت، صحت مند رکھنے کے لئے ڈاکٹرز کو سلام پیش کیا۔

وزیر داخلہ امت شاہ
وزیر داخلہ امت شاہ

انہوں نے کہا کہ 'موجودہ کورونا وبائی مرض جیسی سنگین صحت کی ہنگامی صورتحال کے وقت ہمارے ملک کے ڈاکٹرز بہادری سے فرنٹ لائن پر کھڑے ہیں۔'

واضح رہے کہ 'ملک بھر میں یکم جولائی کو نیشنل ڈاکٹرز ڈے منایا جاتا ہے۔ پہلا نیشنل ڈاکٹرز ڈے یکم جولائی 1991 میں منایا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.