ETV Bharat / state

VHP Issues Legal Notice To Congress وی ایچ پی نے کانگریس کو قانونی نوٹس بھیجا، 100 کروڑ روپے کے معاوضے کا مطالبہ

author img

By

Published : May 6, 2023, 10:53 PM IST

وشو ہندو پریشد نے کانگریس کے کرناٹک انتخابی منشور میں بجرنگ دل کے خلاف ہتک آمیز تبصرہ کرنے کا الزام لگایا ہے اور 100 کروڑ روپے کے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔

وی ایچ پی نے کانگریس کو قانونی نوٹس بھیجا، 100 کروڑ روپے کے معاوضے کا مطالبہ

نئی دہلی: وشو ہندو پریشد نے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کو قانونی نوٹس جاری کیا ہے۔ وشو ہندو پریشد نے کانگریس کے کرناٹک انتخابی منشور میں بجرنگ دل کے خلاف ہتک آمیز تبصرہ کرنے کا الزام لگایا ہے اور 100 کروڑ روپے کے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ نوٹس وی ایچ پی کی چنڈی گڑھ یونٹ اور اس کی یوتھ ونگ بجرنگ دل نے چار مئی کو ہی جاری کیا تھا، جس میں 14 دنوں کے اندر معاوضے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پارٹی کو بھیجے گئے سوالات پر کانگریس کی طرف سے فوری طور پر کوئی جواب نہیں آیا۔

دراصل کرناٹک میں 10 مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے انتخابی منشور میں کانگریس نے کہا کہ وہ بجرنگ دل اور پاپولر فرنٹ آف انڈیا جیسی تنظیموں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ کانگریس نے کہا تھا کہ وہ ذات اور مذہب کے نام پر نفرت پھیلانے والی تنظیموں پر "پابندی" عائد کرےگی۔ وی ایچ پی کے وکیل اور اس کے قانونی سیل کے شریک سربراہ ساحل بنسل نے قانونی نوٹس میں کانگریس پر الزام عائد کیا ہے کہ منشور میں صفحہ 10 پر کانگریس نے وشوا ہندو پریشد کی ایسوسی ایٹ باڈی بجرنگ دل کے خلاف ہتک آمیز بیانات دیے اور تنظیم پر پابندی لگانے کا اعلان کیا اور اس کا موازنہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا سے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Bajrang Dal Created Ruckus In MP جبلپور میں بجرنگ دل کے کارکنان نے کانگریس دفتر میں توڑ پھوڑ کی

بنسل نے دعویٰ کیا کہ بجرنگ دل عالمگیریت، رواداری، دھارمک اتحاد، قومی سالمیت اور 'بھارت ماتا' کی خدمت میں یقین رکھتا ہے۔ وی ایچ پی کے وکیل نے کہا کہ بجرنگ دل مکمل طور پر دھرم کی خدمت کے لیے وقف ہے اور ایسا کرتے ہوئے انسانیت کی خدمت کے لیے وقف ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس نے انتخابی منشور میں جو ہتک آمیز بیان دیا ہے اس سے تنظیم کی ساکھ مجروح ہوئی ہے۔ وی ایچ پی کے وکیل نے کہا میرا مؤکل ان کی ساکھ کو پہنچنے والے نقصان کی وجہ سے خصوصی ہرجانے کا مطالبہ کرتا ہے۔ وی ایچ پی کے وکیل نے کھرگے کو قانونی نوٹس جاری ہونے کے بعد 14 دنوں کے اندر وی ایچ پی اور بجرنگ دل کو کُل 100 کروڑ روپے ادا کرنے کا انتباہ دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.