نائیڈو نے ہفتے کو غریبی کے خاتمے کے بین الاقوامی دن پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ برابری پر مبنی سماج بنانے کےلئے دبے کچلے اور محروم لوگوں کے فلاح و بہبود کے لئے مل کر لڑنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ غریبی کے اقتصادی، سماجی، ماحولیاتی اور قانونی پہلوؤں کو دھیان میں رکھ کر اس کی وجوہات کو حل کرنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ غریبی کے خاتمے کے بین الاقوامی دن پر سماج کے دبے کچلے طبقوں کے تئیں ہمارے خصوصی فرائض کی یاد دلاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے نوراتری کی مبارکباد پیش کی
وبا نے ان طبقوں کو مبنی متاثر کیا ہے۔ دبے کچلے طبقوں کی مدد کےلئے حکومت اور سماجی تنظیموں کے ذریعہ کئے جارہی کوششوں کے ساتھ، بین الاقوامی تعاون بھی ضروری ہے۔'