دہلی کے لفٹننٹ گورنر انیل بائجال نے آزاد پور منڈی کا دورہ کیا اور متعدد اجلاس منعقد کئے جس کے بعد آئندہ پیر سے یہاں ترکاری و پھلوں کو فروخت کرنے کی اجازت دی گئی۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (ناتھ دہلی) اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھاریٹی کے چیرمین دیپک شنڈے نے آزاد پور منڈی میں ٹوکٹ سسٹم کےتحت سبزیوں اور پھلوں کو مختلف شفٹوں میں فروخت کرنے کا حکم دیا ہے۔
مارکٹ آنے والوں، دوکانداروں، پولیس اہلکاروں کے علاوہ دیگر لوگوں کو ماسک پہننا لازمی ہوگا۔
اگر کوئی شخص ’سوشیل ڈسٹنسنگ‘ اصول پر عمل نہیں کرتا ہے تو اس پر سخت کاروائی کی جائے گی۔
مارکٹ کمیٹی کے چیرمین عادل احمد خان نے بتایا کہ احتیاطی اقدامات کئےجارہےہیں اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے جاری کردہ حکم نامہ کو سختی سے نافذ کیا جائے گا۔