ETV Bharat / state

وندے بھارت: ایئرانڈیا کی جانب سے مزید پروازیں چلانے کا اعلان - ایرانڈیا

بھارت مشن زور و شور سے جاری ہے اور اس کا دوسرا مرحلہ 13 جون تک جاری رہے گا۔ سرکار نے دوسرے مرحلہ میں 60 ملکوں سے ایک لاکھ سے زیادہ پھنسے ہوئے بھارتیوں کو واپس لانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

Vande Bharat: Air India announces more flights to evacuate Indians
وندے بھارت: ایرانڈیا کی جانب سے مزید پروازیں چلانے کا اعلان
author img

By

Published : May 30, 2020, 10:11 AM IST

ایئرانڈیا نے بیرون ممالک میں پھنسے بھارتیوں کو واپس لانے کے مشن 'وندے بھارت' کے تحت 4 تا 6 جون کے درمیان اضافی پروازوں کا اعلان کیا ہے جبکہ یہ پروازیں امریکہ، برطانیہ، جرمنی، جنوبی کوریا، نیوزی لینڈ اور سویڈین سے چلائی جائیں گی۔

  • Additional flights announced by @airindiain under Mission Vande Bharat.
    Delhi to Auckland on 4 June.
    Delhi to Chicago & Stockholm on 5 June.
    Delhi to New York, Frankfurt & Seoul on 6 June.
    Mumbai to London & Newark on 6 June
    Bookings start from 1100hrs IST on 30 May 2020.

    — Hardeep Singh Puri (@HardeepSPuri) May 29, 2020 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وندے بھارت کے تحت ایئرانڈیا کی جانب سے زائد چلائی جانے والی پروازوں کی بکنگ کا آغاز 30 مئی صبح 11 بجے سے ہوگا۔

مرکزی حکومت نے بیرون ممالک میں پھنسے بھارتیوں کو ملک واپس لانے کے لیے وندے بھارت مشن کا 7 مئی سے آغاز کیا تھا جبکہ پہلے مرحلہ کے تحت 7 مئی تا 16 مئی 16,000 شہریوں کو ملک واپس لایا گیا تھا۔

حکومت کے مطابق تقریباً 47 ہزار بھارتی ملک واپس آچکے ہیں جبکہ تقریباً 5 ہزار بھارتی، نیپال اور بنگلہ دیش سے سرحد کے راستے وطن واپس آئے ہیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ سری واستو نے بتایا کہ مجموعی طور پر 3 لاکھ 8 ہزار 200 بھارتیوں نے وطن واپسی کےلیے بیرون ممالک میں واقع بھاری مشنوں کے ساتھ اندراج کرایا ہے۔

وسط جون میں شروع ہونے والے تیسرےمرحلے کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.