ETV Bharat / state

واڈرا کی ضمانت میں توسیع

بھارتی دارالحکومت دہلی کی ایک عدالت نے منی لانڈرنگ کے معاملے میں سماعت کرتے ہوئے رابرٹ واڈرا کی ضمانت کی مدت 19 مارچ تک بڑھا دی ہے۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : Mar 2, 2019, 9:41 PM IST

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے الزام عائد کیا کہ رابرٹ واڈرا نے لندن میں پراپرٹی خریدنے کے لیے کروڑوں روپے کا استعمال کیا تھا اور اس معاملے میں منی لانڈرنگ قوانین کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔

دوسری طرف رابرٹ واڈرا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مؤکل قانونی ضابطوں پر عمل کرنے والے شہری ہیں اور جانچ ایجنسی نے جب بھی طلب کیا ہے، وہ پیش ہوئے ہیں۔

اس معاملے میں سماعت کرتے ہوئے خصوصی جج اروند کمار نے جانچ ایجنسی کو ہدایت دی ہے کہ وہ واڈرا کے دفتر سے ضبط کاغذات انہیں سونپ دیں کیونکہ جانچ ایجنسی ان سے مسلسل پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

اس سے پہلے خصوصی عدالت نے 16 فروری کو ان کی عبوری ضمانت کی مدت دو مارچ تک بڑھائی تھی۔

آج سرکاری اور دفاعی وکیل کی بات سننے کے بعد عدالت نے ضمانت کی عبوری مدت 19 مارچ تک بڑھا دی اور تحقیقات میں مدد کرنے کا حکم دیا۔

undefined

Intro:Body:

News

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.