عالمی وبا کورونا وائرس کی تیسری لہر کے امکانات کے پیش نظر 'نئی اڑان خواتین یونٹ' کی جانب سے قومی دارالحکومت دہلی کے لکشمی نگر میٹرو اسٹیشن پر ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کی گئی اور ویکسینیشن کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
نئی اڑان ویمن یونٹ کی صدر ممتا تیواری نے بتایا کہ 'اس ایک روزہ کیمپ میں پانچ سو سے زائد افراد میں ماسک و سینیٹائزر تقسیم کیے گئے اور خواتین کو ویکسینیشن کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
ممتا تیواری نے کہا کہ 'خواتین کو کورونا پروٹوکول اور ویکسینیشن کی اہمیت کے بارے میں تربیت دی گئی۔ اس میں مختلف شعبوں میں کام کرنے والی خواتین نے حصہ لیا۔ ان کا ماننا ہے کہ اگر خواتین کورونا پروٹوکول کی ہدایات کو صحیح طریقے سے سمجھیں اور اپنے ارد گرد کے لوگوں کو ان کی تعمیل کے لیے ترغیب دیں تو یہ بات یقینی ہے کہ کورونا سے اموات کی شرح اور انفیکشن کے کیسز کو کم کیا جا سکتا ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: Corona Update: بھارت میں کورونا کے 42،909 نئے کیسز
اس موقع پر ٹرسٹ کے خزانچی ڈاکٹر جی ایس سچدیوا، کڑکڑ ڈوما بار کونسل کے رکن ہریش گولا اور مختلف ویلفیئر ایسوسی ایشن خواتین ونگ کے عہدیداروں نے شرکت کی۔
تقریب میں لوگوں نے اجتماعی طور پر نئی اڑان تنظیم کا شکریہ ادا کیا اور عزم کیا کہ وہ کورونا کی روک تھام میں بھی اپنی شرکت کو یقینی بنائیں گے۔