زندگی بہت قیمتی ہے ۔ اس کی حفاظت بہت ضروری ہے اور حفاظت کے لیے احتیاط اور بچاؤ بنیادی چیز ہے ۔ لیکن گریٹر نوئیڈا کے گیلگوٹیا قرنطینہ مرکز کی صورتحال انتہائی ابتر بتائی جا رہی ہے۔
مریضوں نے بنیادی ضروریات کی عدم فراہمی کی شکایات کی ہیں۔کھانا بھی باسی دیا جا رہا ہے۔،قرنطینہ مراکز میں سہولیات نہیں۔ان کا الزام ہے کہ جس کو نہیں بھی مرنا ہے وہ یہاں رہ کر مر جائیں گے۔
مرکز میں انہیں دیا جانے والا کھانا نہ صرف ناکافی ہے بلکہ اس کا معیار بھی ناقص ہے۔وہاں سے جو تصویریں اور ویڈیو موصول ہوئی ہیں ان میں وہ لوگ بتا رہے ہیں کہ باتھ رومز میں گندگی ہے جیسے کافی عرصے سے کسی نے صاف نہیں کیا ۔
ایسی شکایات بھی ہیں کہ ایک ایک ہال میں بہت سے لوگوں کو رکھا گیا ہے۔ بیڈ شیٹ بھی نہیں ہیں ،تکیہ انتہائی گندا ۔ ایسی صورت میں ٹھیک ہونے کے بجائے بیماری کے مزید بڑھنے کا اندیشہ ہے ۔
یہاں نہ ڈاکٹر ہیں نہ نرس ہیں نہ دوا ہے اور نہ ہی پانی ۔ایک ہال میں آٹھ سے دس مریضوں کو رکھا جارہا ہے۔ یہ تصویر گیلگوٹیا قرنطینہ مرکز کے پانچویں منزل کی بی بلاک کی ہے۔
قبل ازیں اسی سینٹرمیں ناقص اور غیر معیاری کھانا کو لے کر کافی ہنگامہ بھی ہوا ۔ایسا بتایا جارہا ہے کئی دوسرے مراکز پر بھی بھی کچھ صورتحال ایسی ہی ہے۔