دارالحکومت دہلی کے اتم نگر میں7 جولائی اور 26 جون کو صدر بازار کے علاقے میں گھر میں گھس کر اسلحہ کے دم پر کنبہ کے افراد کو یرغمال بنا کر ڈکیتی کی واردات کرنے والے دو مطلوب شرپسندوں کو خصوصی عملہ نے انکاؤنٹر میں صبح گرفتار کیا ہے۔
اس انکاؤنٹر کے دوران کانسٹیبل راجکمار کی بلٹ پروف جیکٹ میں ایک گولی لگی۔ پولیس کی گولی 1 شرپسند کے پیر پر لگی۔ اسے ڈی ڈی یو اسپتال داخل کرایا گیا ہے۔ اس کی شناخت انکش کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کو موصولہ اطلاع کے مطابق انکاؤنٹر میں پکڑے گئے شرپسندوں میں 23 سالہ انکش اور 24 سالہ مُکل شامل ہیں۔
واضح رہے کہ تھانہ کوتوالی کے چاندنی چوک میں ایک تاجر سے 12 لاکھ کی لوٹ میں انکش بھی ملوث رہا ہے۔ جبکہ مُکل نے امبیڈکر نگر میں قتل کر چکا ہے۔ اس نے 2018 میں ایک دوست کو گولی ماری تھی۔