نئی دہلی/واشنگٹن: وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے دورہ امریکہ کے دوسرے مرحلے میں بدھ کی شام وائٹ ہاؤس میں ایک نجی تقریب کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن کے ساتھ ’’کئی موضوعات پر اہم پر بات چیت‘‘ کی۔ امریکی صدر بائیڈن کی جانب سے وزیر اعظم مودی کے لیے وائٹ ہاؤس میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ پی ایم مودی نے امریکی خاتون اول بائیڈن کو 7.5 کیرٹ لیب سے تیار کیا ہوا ہیرا تحفہ میں دیا۔ پی ایم مودی نے بائیڈن کو صندل کا ایک خصوصی باکس پیش کیا۔ جسے جے پور، راجستھان کے ایک کاریگر نے بنایا تھا۔ چندن کی لکڑی کرناٹک کے میسور سے لائی گئی تھی اور اسے خوبصورتی سے نقش کیا گیا ہے۔
پی ایم مودی نے امریکی صدر کو اپنشدوں پر مبنی کتاب - ’دی ٹین پرنسپل اپنشد‘ پیش کی۔ انگریزی میں یہ پرانی کتاب پروہت سوامی اور ڈبلیو بی اٹس نے لکھی ہے اور اس کا پہلا ایڈیشن 1937 میں فیبر اینڈ فیبر لمیٹڈ، لندن نے شائع کیا تھا۔ اس موقع پر صدر بائیڈن نے ولیم بٹلر اٹس کی نظموں سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔ اٹس ہندوستان کے پرستار تھے۔
وزیر اعظم مودی نے ذاتی گفتگو کے بعد ایک ٹویٹ میں اپنے میزبانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا ’’میں آج وائٹ ہاؤس میں ہوں۔ میری میزبانی کے لیے صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جِل بائیڈن کا شکریہ۔ ہم نے کئی موضوعات پر اہم بات چیت کی۔ ایک ٹویٹ میں، وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا ’’وزیراعظم نریندر مودی، امریکی صدر جو بائیڈن، ڈاکٹر جل بائیڈن اور خاندان کے ایک نجی تقریب میں شرکت کے لیے وائٹ ہاؤس پہنچے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے سرکردہ رہنماؤں کے لیے دوستی کے قریبی رشتوں کو بانٹتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ خصوصی لمحات کا ایک اہم موقع ہے۔ دونوں ممالک کے سرکردہ رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات جمعرات کو دونوں فریقوں کے درمیان دو طرفہ بات چیت اور وزیر اعظم مودی کے اعزاز میں امریکی صدر اور خاتون اول جل بائیڈن کی طرف سے ایک رسمی سرکاری عشائیہ سے قبل ہوئی ہے۔ امریکی دورے کے پہلے مرحلے میں وزیر اعظم نے نیویارک میں یوگا کے عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں یوگا کیمپ سمیت دیگر تقریبات میں شرکت کی اور وہاں سے وہ واشنگٹن پہنچے۔
یہ بھی پڑھیں: