ETV Bharat / state

پارلیمنٹ کی سکیورٹی چوک معاملے پر لوک سبھا میں ہنگامہ

Uproar in Parliament پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں پارلیمنٹ کی سکیورٹی میں چوک معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کا ہنگامہ جاری رہا۔ اپوزیشن کے ہنگامہ کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی متاثر ہوئی اور اسے بار بار ملتوی کرنا پڑا۔

Uproar in Lok Sabha over Parliament's Security breach

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 18, 2023, 2:12 PM IST

نئی دہلی: پارلیمنٹ کی سکیورٹی کے معاملے پر پیر کے روز لوک سبھا میں اپوزیشن جماعتوں کے زبردست ہنگامے کی وجہ سے ایوان کی کارروائی بار بار ملتوی ہوئی۔ ایک بار کے ملتوی ہونے کے بعد جیسے ہی 12 بجے ایوان کی کارروائی شروع ہوئی، کانگریس، ترنمول کانگریس، بائیں بازو کی جماعتوں، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی، دراوڈ منیترا کزاگم (ڈی ایم کے) وغیرہ کے اراکین اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ لیے اسپیکر کی کرسی کے گرد جمع ہو ئے اور نعرے لگانے لگے۔ وہ پارلیمنٹ کی سکیورٹی کے معاملے پر وزیر داخلہ امت شاہ سے بیان کا مطالبہ کر رہے تھے۔

پریزائیڈنگ آفیسر راجندر اگروال نے ہنگامے کے درمیان ضروری کاغذات ایوان کی میز پر رکھے۔ ریلوے، مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر اشونی ویشنو نے ٹیلی کام بل 2023 پیش کیا۔ اپوزیشن کے رتیش پانڈے نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ، یہ آئین کے آرٹیکل 177 کی خلاف ورزی ہے۔ خفیہ ڈیٹا کو ریکارڈ کرنا رازداری کے حق کی خلاف ورزی کرے گا۔ لیکن ان کی درخواست کو نظر انداز کرتے ہوئے، ایوان نے صوتی ووٹ کے ذریعے اس کو پیش کرنے کی اجازت دی۔

شور شرابہ جاری رہنے پر راجندر اگروال نے اپوزیشن ارکان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ، پلے کارڈ دکھا کر اپوزیشن ارکان ان کے خلاف کارروائی کی دعوت دے رہے ہیں۔ وہ اپنی جگہوں پر بیٹھیں اور اسپیکر کو ان کے خلاف کارروائی کرنے پر مجبور نہ کریں۔ اس پر شور اور زور پکڑ گیا جس کے بعد راجندر اگروال نے ایوان کی کارروائی دو بجے تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایم مودی کو سیکورٹی کی چوک پر پارلیمنٹ میں بولنا چاہیے: ادھیر رنجن

قبل ازیں اسی معاملے پر ہنگامہ کے باعث وقفہ سوالات کا انعقاد نہ ہوسکا اور ایوان کی کارروائی دوپہر ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کردی گئی۔ جب ایوان 12 بجے جمع ہوئی تو لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے خصوصی گیلری میں بیٹھے سری لنکا کے پارلیمانی وفد کے بارے میں ایوان کو آگاہ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ایوان کو کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح کے انتقال کے بارے میں مطلع کیا اور مرحوم کی روح کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے ناگور لوک سبھا رکن ہنومان بینیوال کے لوک سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کی بھی اطلاع دی۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.