پیر کی رات متاثرہ کو دہلی کے ایمس میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا تھا۔
ایمس کی پروفیسر آرتی وج نے بتایا کہ 'متاثرہ کی حالت اب بھی نازک بنی ہوئی ہے اور انہیں لائف سپورٹ سسٹم پر رکھا گیا ہے، بار بار ان کا بلڈ پریشر کم زیادہ ہو رہا ہے۔ نمونیہ ہونے کی وجہ سے ان کی حالت میں بہتری نہیں آ پا رہی ہے۔'
ان کا کہنا ہے کہ ' ایمس کی ٹیم ان کا علاج کر رہی ہے اور مسلسل ان کی صحت کی جانچ کی جا رہی ہے۔ متاثرہ کو کسی طرح کی کوئی پریشانی نہیں ہو، اس کے لیے انتظامیہ پوری طرح سے احتیاط برت رہا ہے۔'
اطلاعات کے مطابق منگل کے روز ریپ متاثرہ کے وکیل کو بھی ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ ریپ متاثرہ کے وکیل مہیندر سنگھ بھی سڑک حادثے کا شکار ہوئے تھے، جن کی حالت بے حد نازک بتائی جا رہی ہے۔
داکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کے دماغ میں گہری چوٹ آئی ہے۔ فی الحال انہیں بھی ایمس میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ڈاکٹرز کی ٹیم ان کا علاج کر رہی ہے۔