قومی دارالحکومت دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کورونا کے حالات کنٹرول ہونے کے بعد معیشت کو پٹری پر لانے کے لیے دارالحکومت میں آج سے ان لاک کا عمل شروع کرنے کا اعلان اتوار کے روز ایک پریس کانفرنس میں کیا تھا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ 'آج صبح پانچ بجے کے بعد ان تمام سرگرمیوں کی اجازت دی گئی ہے جو پوری طرح سے ممنوع ہیں، حالانکہ کچھ سرگرمیوں کے علاوہ، تقریباً تمام سرگرمیوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'تمام بازار، مارکیٹس کمپلیکس اور مالز، جنہیں گزشتہ ہفتے آڈ اینڈ ایون کی بنیاد پر پھر سے کھولنے کی اجازت دی گئی تھی، اب وہ پیر سے صبح دس بجے سے رات آٹھ بجے کے درمیان پوری طرح کھلے رہیں گے اور ریستوراں بھی 50 فیصد بیٹھنے کی گنجائش پر کھلیں گے۔
دہلی میں ابھی بھی تمام اسکولز، کالج اور تعلیمی ادارے ابھی بند رہیں گے۔ وہیں سماجی، سیاسی اور مذہبی اجتماعات پر بھی پابندی ہوگی۔