ETV Bharat / state

اقوام متحدہ 400 ویں ’پرکاش پرو‘ کو عالمی انسانی حقوق کا سال قرار دے - پرکاش پرو

شرومنی گرودوارہ منتظمہ کمیٹی کی صدر بی بی جاگیر کور نے اقوام متحدہ کو خط لکھ کر گرو تیغ بہادر جی کی 400 ویں ’پرکاش پرو‘ سنہ 2021 کو عالمی انسانی حقوق کا سال قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

United Nations has declared 400th Prakash Parv year of global human rights
اقوام متحدہ 400 ویں ’پرکاش پرو‘ کو عالمی انسانی حقوق کا سال قرار دے
author img

By

Published : Mar 2, 2021, 9:48 PM IST

بی بی جاگیر کور نے منگل کے روز اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گٹریس کو خط لکھ کر کہا کہ نوویں بادشاہ جی نے انسانیت کی خاطر اپنی قربانی دے کر دنیا کی مذہبی تاریخ میں انمٹ چھاپ چھوڑی ہے۔ گرو صاحب کی شہادت مذہبی آزادی کو زندہ رکھنے کے لیے بڑی اہمیت کی حامل ہے جس نے پوری دنیا کو انسانی حقوق کے تحفظ اور مذہبی آزادی کو یقینی بنائے رکھنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کہا کہ گرو صاحب نے انسانی مساوات اور بھائی چارے کی یکجہتی کے لیے جو راستہ دکھایا وہ پوری دنیا کی قیادت کرنے والا ہے۔

ایس جی پی سی صدر نے کہا کہ گرو تیغ بہادر صاحب جی کا 400 واں پرکاش پرو یکم مئی کو منایا جا رہا ہے جس کے پیش نظر پورے سال ملک اور بیرون ملک میں تقریبات کی جائیں گی لہٰذا 400 ویں پرکاش پرو کے سال 2021 کو عالمی انسانی حقوق کے سال کے بطور منایا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.